اردو

urdu

By

Published : Mar 10, 2023, 12:16 PM IST

Updated : Mar 10, 2023, 1:14 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Swara Bhaskar Wedding: شادی کیلئے سوارا بھاسکر کا گھر دلہن کی طرح سجا، دیکھیں تصویر

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر جلد ہی سیاسی کارکن فہد احمد سے شادی کرنے والی ہیں۔ رانجھنا کی اداکارہ نے سوشل میڈیا پر برقی قمقموں سے سجے اپنی نانی کے گھر کی تصویر شیئر کی۔ اس کے بعد ان کی دوستوں نے انہیں چھیڑتے ہوئے اداکارہ کی ایک مضحکہ خیز ویڈیو شیئر کی۔

شادی کے لیے سوارا بھاسکر کا گھر دلہن کی طرح سجا، دیکھیں تصویر
شادی کے لیے سوارا بھاسکر کا گھر دلہن کی طرح سجا، دیکھیں تصویر

حیدرآباد: سوارا بھاسکر سماج وادی پارٹی کے یوتھ ونگ سماج وادی یوجن سبھا کے ریاستی صدر فہد احمد کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کو تیار ہیں۔ جوڑے نے پہلے ہی 6 جنوری 2023 کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت اپنی شادی کا رجسٹریشن کرایا ہے۔ سوارا اور فہد نے اب روایتی طریقے سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

شادی کے لیے سوارا بھاسکر کا گھر دلہن کی طرح سجا، دیکھیں تصویر

جہاں بالی ووڈ کے مشہور شخصیات شادی کے لیے ڈیسٹینیشن ویڈنگ کا انتخاب کرتے ہیں وہیں سوارا نے اس کے برعکس نئی دہلی میں اپنے نانی کے گھر میں شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انسٹاگرام پر خوبصورت اداکارہ نے شادی کی تقریبات کے لیے برقی قمقموں سے سجے اپنے گھر کی ایک تصویر شیئر کی۔ تصویر کے ساتھ اداکارہ نے لکھا کہ 'یہ شادی والا احساس دے رہا ہے'۔

شادی کے لیے سوارا بھاسکر کا گھر دلہن کی طرح سجا، دیکھیں تصویر

واضح رہے کہ سوارا کی شادی کی تقریب 11 مارچ سے شروع ہوگی اور ایک ہفہ طویل چلے گی۔ شادی کی تاریخ جیسے جیسے قریب آرہی ہے ویسے ہی سوارا کے دوست نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ایک مضحکہ خیز ریلر شیئر کی۔ جسے سوارا نے اپنے آفیشل ہینڈل پر دوبارہ شیئر کی۔

ویڈیو میں ان کے دوستوں کے ایک گروپ کو آرتی کنج بہاری کی 'کستوری تلک' میں رقص کرتے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان کے دوستوں نے لکھا کہ ' ٹیم برائڈ، ہم اپنی بہن کو بھیجنے کے لیے بالکل تیار ہیں۔ ۔ اس سے قبل، سوارا بھاسکر نے ایک ویڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ان کے اور فہد کے محبت کے خوبصورت سفر کو دیکھا جاسکتا ہے۔ سوارا پہلی بار فہد سے جنوری 2020 میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج میں ملیں۔ وہیں سے ان دونوں کی محبت کی کہانی شروع ہوئی۔

مزید پڑھیں:Swara Bhaskar Wedding سوارا بھاسکر ڈیسٹینشن ویڈنگ کے بجائے نانی گھر میں فہد احمد سے شادی کریں گی

Last Updated : Mar 10, 2023, 1:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details