حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر نے سیاسی کارکن فہد احمد سے 6 جنوری کو اسپیشل میرج ایکٹ کے تحت شادی کی۔ مارچ میں یہ جوڑا دھوم دھام سے شادی کرنے والا ہے۔ لیکن اس سے قبل علی گڑہ مسلم یونیورسٹی کے طلبا نئے شادی شدہ جوڑے کے لیے ولیمہ کا اہتمام کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں کیونکہ فہد اے ایم یو کے سابق طالب علم ہیں۔Swara and Fahad Reception
تاہم اے ایم یو میں سوارا اور فہد کی ولیمہ کی خبر نے کیمپس میں ہلچل مچا دی ہے۔جب سے اے ایم یو طلبا یونین کے سابق صدر فیض الحسن نے جوڑے کے لیے دعوت ولیمہ کا اعلان کیا ہے۔ تب سے اس اعلان کے بعد اے ایم یو کی طلبا یونین کے سابق نائب صدر ندیم انصاری اس کی مخالفت میں سامنے آئے ہیں اور وہ سوارا اور فہد کے اے ایم یو کیمپس میں ہونے والے دعوت ولیمہ پر کارروائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
سابق صدر نے کہا کہ سوارا اور فہد کے لیے دعوت جلد ہی منعقد کی جائے گی، اس کے جواب میں ندیم نے کہا کہ ہمارے سابق صدر نے کہا ہے کہ سوارا اور فہد کی شادی کی ولیمہ تقریب یہاں ہوگی تو میں یہ کہنا چاہتا ہوں کہ محبت کسی سے بھی ہوسکتی ہےلیکن کیمپس میں ایسی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی نہیں کی جانی چاہیے کیونکہ یہ اے ایم یو جیسے تعلیمی ادارے کے لیے موزوں نہیں ہے اور اگر اس طرح کی کوئی سرگرمی ہوتی ہے تو ہم اس کی مخالفت کریں گے۔