حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر ماں بن گئیں ہیں۔ انہوں نے 23 ستمبر کو بیٹی کو جنم دیا اور ننھی بچی کے ساتھ کچھ تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرکے اس خوشخبری کی تصدیق بھی کر دی ہے۔ سوارا نے پانچ تصاویر شیئر کیں ہیں جن میں سے کچھ تصاویر میں وہ اپنے شوہر فہد کے ساتھ بچی کی دیکھ بھال کرتی نظر آرہی ہیں تو کچھ جگہوں پر بچہ ان کی گود میں سوتا ہوا نظر آرہا ہے۔
اداکارہ سوارا بھاسکر اور ان کے شوہر فہد احمد اپنی نئی بچی کی آمد پر بہت خوش ہیں، ننھی بچی کا نام انہوں نے رابعہ رکھا ہے۔ سوارا نے پیر کو سوشل میڈیا پر خوشگوار خبر شیئر کرتے ہوئے اپنی بچی کا چہرہ ظاہر کیے بغیر، اداکار نے نئی بچی کے ساتھ تصویروں کا ایک سلسلہ شیئر کیا اور لکھا کہ ایک دعا جو قبول ہوئی، ہماری بچی رابعہ کی پیدائش 23 ستمبر کو ہوئی۔ ہم بھگوان کے بے حد شکر گزار ہیں اور ہمارے دل خوشی سے بھرے ہوئے ہیں۔