حیدرآباد: انار کلی آف آرہ، ویرے دی ویڈنگ، نل بٹے سناٹا اور رانجھنا جیسی فلموں میں نظر آنے والی سوارا بھاسکر جلد ہی سماج وادی کے یوتھ ونگ کے صدر فہد احمد سے شادی کرنے والی ہیں۔ جوڑے نے گزشتہ ماہ کورٹ میرج کی اور اب یہ جوڑا جلد ہی روایتی طریقے سے شادی کرنے والے ہیں۔ لگتا ہے کہ دونوں نے کافی غور و فکر کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ وہ عام بالی ووڈ شخصیات کی طرح ڈیسٹینشن ویڈنگ نہیں کریں گے۔ ان کی شادی کی تقریب دہلی میں واقع سوارا کے نانی گھر میں منعقد ہوگا۔
ٹی وی اداکار شروتی سیٹھ نے سوارا کی شادی کے کارڈ کی جھلک اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی، جسے سوارا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر دوبارہ شیئر کیا۔ خاندان کے قریبی ذرائع نے انکشاف کیا کہ یہ جوڑی اپنے قریبی خاندان اور دوستوں کی موجودگی میں بھارتی رسم و رواج کے مطابق شادی کرے گی۔ ان دونوں کی شادی کی تقریب 11 سے 16 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں ہلدی، مہندی اور سنگیت سے لے کر تمام تقریبات شامل ہیں۔ سوارا نے ٹویٹر پر فہد احمد کے ساتھ اپنی شادی کی خوشخبری شیئر کی تھی، جن سے وہ پہلی بار جنوری میں متنازعہ شہریت ترمیمی قانون(سی اے اے) احتجاج میں شرکت کے دوران ملی تھیں۔ احمد نے اس احتجاج میں ایک طلبہ لیڈر کے طور پر شرکت کی تھی۔