دہلی: اداکارہ سوارا بھاسکر نے ایک 27 سالہ خاتون کے بہیمانہ قتل کی مذمت کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ 'ملزم' کو سخت ترین سزا ملے گی۔ دہلی پولیس نے گزشتہ روز ایک شخص کو مبینہ طور پر اپنی گرل فرینڈ کو قتل کرنے، اس کی نعش کے 35 ٹکڑے کرنے اور ان ٹکڑوں کو دہلی کے آس پاس کے مختلف مقامات پر ٹھکانے لگانے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔Swara Bhasker on Shraddha Murder Case
سوارا نے ایک صحافی کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے اس معاملے کے بارے میں لکھا کہ 'یہ واقعہ کتنا ہولناک، بھیانک اور المناک ہے کہ اس کے بارے میں کہنے کے لیے میرے پاس کوئی لفظ نہیں ہے۔ میرا دل اس لڑکی کے لیے مایوس ہورہا ہے جو ایک ایسے انسان کے دھوکے کا شکار ہوئی ہے جس سے وہ پیار اور بھروسہ کرتی تھی۔ امید ہے کہ پولیس تیزی سے اپنی تحقیقات مکمل کرے گی اور امید ہے کہ اس درندے کو سخت ترین سزا ملے گی جس کا وہ مستحق ہے'۔
پولیس نے بتایا کہ ملزم کی شناخت آفتاب امین پونا والا (28) کے طور پر ہوئی ہے، جو ممبئی کا رہائشی ہے۔ ہفتہ کو اسے گرفتار کرنے کے بعد اسے پانچ دن کے پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا گیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی اے این آئی کے مطابق خاتون کی ملاقات ملزم سے ممبئی کے ایک کال سینٹر میں کام کے دوران ہوئی۔ اس کے بعد شردھا آفتاب کے ساتھ رہنے کیلئے ممبئی سے دہلی شفٹ ہوئی تھی۔ آفتاب امین پونا والا نے 18 مئی کو جھگڑے کے بعد اپنی لیو اِن پارٹنر شردھا کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے اپنی ساتھی کے جسم کے 35 ٹکڑے کیے اور انہیں رکھنے کیلئے ایک فریج خریدا۔ آئندہ 18 دن دنوں میں اس نے ان ٹکڑوں کو دہلی کے مختلف مقامات پر پھینک دیا۔