اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Swara Bhaskar Reacts to Besharam Rang Row سوارا بھاسکر کا بی جے پی لیڈر کو جواب 'اداکاراؤں کے کپڑے دیکھنے سے فرصت ملتی تو کام کرلیتے' - بی جے پی لیڈر کا بیشرم رنگ پر اعتراض

سوارا بھاسکر نے فلم پٹھان کے گانے بیشرم رنگ تنازع پر ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'سیاستداں کام کرنے کے بجائے اپنا پورا وقت اداکارہ کے کپڑوں کو دیکھ کر گزارتے ہیں۔ واضح رہے کہ مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نے پٹھان کے گانے بیشرم رنگ میں دیپیکا پڈوکون کے کپڑوں پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔Swara Bhaskar Reacts to Besharam Rang Row

سوارا بھاسکر کا بی جے پی لیڈر کو جواب 'اداکارؤں کے کپڑے دیکھنے سے فرصت ملتی تو کام کرلیتے'
سوارا بھاسکر کا بی جے پی لیڈر کو جواب 'اداکارؤں کے کپڑے دیکھنے سے فرصت ملتی تو کام کرلیتے'

By

Published : Dec 16, 2022, 11:26 AM IST

بالی ووڈ اداکارہ سوارا بھاسکر، دیپیکا پڈوکون اور شاہ رخ خان کے نئے گانے بیشرم رنگ پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیا ہے۔ یہ گانا شاہ رخ خان کی آئندہ فلم پٹھان میں شامل ہے اور یہ آئندہ سال ریلیز ہونے والی فلم کا پہلا گانا ہے۔Swara Bhaskar Reacts to Besharam Rang Row

بیشرم رنگ اس ہفتے کے شروع میں سامنے آنے کے بعد سے تنازعات کا شکار ہے۔ اس میں شاہ رخ اور دیپیکا اسپین میں رومانوی انداز میں نظر آرہے ہیں۔ اس گانے کو کمار نے لکھا ہے اور اسے وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے۔ وہیں کوریوگرافر ویبھوی مرچنٹ نے اس گانے کی کوریوگرافی کی ہے۔

اداکار سوارا بھاسکر نے ایک نیوز آرٹیکل کا اسکرین شاٹ شیئر کیا جس میں لکھا گیا ہے کہ 'مدھیہ پردیش میں بی جے پی کی زیرقیادت حکومت نئی فلم کی ریلیز پر پابندی عائد کر سکتی ہے کیونکہ 'مسلم مرد زعفرانی رنگ کا لباس پہنی ایک عورت کو پکڑ رہا ہے'۔ انہوں نے ٹویٹر پر یہ اسکرین شاٹ کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ملیے ہمارے ملک کے برسراقتدار رہنماؤں سے۔۔۔ابھینیتریوں(اداکارؤں) کے کپڑے دیکھنے سے فرصت ملتی تو کیا پتہ کچھ کام بھی کر لیتے'۔

واضح رہے کہ بدھ کے روز مدھیہ پردش کے وزیرداخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ 'بیشرم رنگ کو گندی ذہنیت کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے'۔ اس کے علاوہ اداکارہ نے میڈیا کی بھی نیقید کی۔ ایک ٹویٹر صارف نے لکھا کہ 'مجرمین وزارتوں میں شامل ہورہے ہیں لیکن اس کی کوئی خبر نہیں، اقتصادی ماہرین کے یاترا میں شامل ہونا ایک خبر ہے'۔ سوارا نے اس ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' اداکارہ آئٹم نمبرز میں کس رنگ کا ڈریس پہن رہی ہے وہ بھی خبر ہے'۔

قبل مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے گانے میں دیپیکا کے لباس پر اعتراض ظاہر کیا تھا۔ انہوں نے شاہ رخ اور دیپیکا کے لباس کے رنگ پر بھی طنز کیا تھا۔ وزیر نے میڈیا سے بات کرتےہوئے کہا تھا کہ ' پہلی نظر میں گانے میں دکھائے جانے والے ملبوسات قابل اعتراض ہیں، جس سے واضح ہوتا ہے کہ فلم پٹھان کا گانا گندی ذہنیت کے ساتھ شوٹ کیا گیا ہے، مجھے نہیں لگتا کی یہ ٹھیک ہے اور میں فلم کے ہدایتکار اور میکرز سے کہوں گا کہ وہ اسے ٹھیک کریں'۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ ' اس سے قبل بھی دیپیکا پڈوکون جے این یو میں ٹکڑے ٹکڑے گینگ کی حمایت میں سامنے آئی تھیں اور جس سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی ذہنیت کیسی ہے ۔اسی لیے میرا ماننا ہے کہ اس گانے کا نام بیشرم رنگ بھی قابل اعتراض ہے۔ اداکارؤں کو جس طرح زعفرانی اور سبز رنگ پہنا گیا ہے، گانے کے رنگ، بول اور فلم کا ٹائٹل پرامن نہیں ہے۔ اس میں بہتری کی ضرورت ہے، اگر ایسا نہ کیا گیا تو پھر ہم غور کریں گے کہ مدھیہ پردیش میں اس کی ریلیز کی اجازت دی جائے یا نہیں'۔

بیشرم رنگ کے گانے کو وشال شیکھر نے کمپوز کیا ہے، جس کے بول کمار نےلکھے ہیں۔ اس گانے میں شاہ رخ اور دیپیکا کے درمیان کیمسٹری نظر آرہی ہے۔ سدھارتھ آنند کی ہدایت کاری میں بننے والی پٹھان 25 جنوری 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang Row بیشرم رنگ کے تنازع پر پرکاش راج دیپیکا پڈوکون کی حمایت میں سامنے آئے

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details