بالی ووڈ کی خوبصورت اور فٹ اداکارہ سشمیتا سین کے مداحوں کے لیے بری خبر ہے۔ اداکارہ سشمیتا سین نے بتایا کہ حال ہی میں انہیں دل کا دورہ پڑا تھا۔ اپنی صحت کے حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام پر ایک تفصیلی نوٹ بھی شیئر کیا ہے۔ اداکار کے مداحوں اور فالوورز نے ان کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' اپنے دل کو خوش اور مضبوط رکھو، اور جب تم کو اس کی سب سے زیادہ ضرورت ہوگی تو یہ آپ کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ (یہ الفاظ میرے والد سبیر سین کے ہیں)۔
اداکارہ نے مزید لکھا کہ ' کچھ دن قبل مجھے دل کا دورہ پڑا تھا۔ اینجیوپالسٹی ہوچکی ہے۔۔۔اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ میرے کارڈیالوجسٹ نے اس بات کی دوبارہ تصدیق کی ہے کہ 'میرا دل بہت بڑا ہے'۔۔بہت سارے لوگوں کا شکریہ ادا کرنے کے لیے الگ سے پوسٹ کروں گی جنہوں نے وقت میں میری مدد کی۔ یہ پوسٹ صرف آپ (میرے خیر خواہ اور چاہنے والوں) کو خوشخبری سے آگاہ کرنے کے لیے ہے کہ سب ٹھیک ہے اور میں دوبارہ کچھ زندگی گزارنے کے لیے تیار ہوں۔۔ میں تم لوگوں سے بے حد پیار کرتی ہوں'۔