اردو

urdu

By

Published : Apr 15, 2023, 7:43 PM IST

ETV Bharat / entertainment

Sushmita Sen Returns to Aarya3 سشمیتا سین بنگالی نئے سال کے موقع پر آریہ 3 کے سیٹ پر واپس پہنچیں

اداکارہ سشمیتا سین اپنی آئندہ سیریز آریہ 3 کے سیٹ پر واپس آگئی ہیں۔ سشمیتا نے بنگالی نئے سال کے موقع پر آریہ 3 کی شوٹنگ شروع کی اور اداکارہ نے اپنے مداحوں کو 'شبھو نوبوبرشو' کی مبارکباد دی۔

سشمیتا سین بنگالی نیا سال کے موقع پر آریہ 3 کے سیٹ پر واپس پہنچیں
سشمیتا سین بنگالی نیا سال کے موقع پر آریہ 3 کے سیٹ پر واپس پہنچیں

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ سشمیتا سین ہفتہ کو آریہ 3 کے سیٹ پر واپس آگئی ہیں۔ اداکارہ، جنہیں حال ہی میں دل کا دورہ پڑا تھا، اپنی آنے والی سیریز کی شوٹنگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے راجستھان پہنچ گئی ہیں۔ آریہ کے سیٹ پر واپس آتے ہی سشمیتا نے انسٹاگرام پر لائیو سیشن کے ذریعے بنگالی نئے سال کے موقع پر اپنے مداحوں کو مبارکباد بھی دی۔Sushmita Sen Returns to Aarya3

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے لکھا کہ ' لائیو سیشن، شبھو نوبوبرشو، یہ ایک نئی شروعات ہیں، میں تم سب لوگوں سے پیار کرتی ہوں'۔ ویڈیو میں اداکارہ کو ایک کار کے اندر اپنی ویڈیو ریکارڈ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ وہ پرنٹیڈ ٹاپ اور چشموں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

جیسے ہی انہوں نے ویڈیو پوسٹ کی، مداحوں نے اپنے تبصرے سے کمنٹ سکیشن سے بھردیا۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ 'سب کو نیا سال مبارک ہو'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'ہیلو میم، آپ بہت پیاری ہیں اور بہت خوبصورت ہیں اور میں آپ کی بہت بڑی دوست ہوں۔۔آپ سے پیار کرتی ہوں میم'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ 'یہ مسکراہت، یہ آواز، یہ خوبصورتی'۔

47 سالہ اداکارہ نے دل کے دورے سے صحت یاب ہونے کے بعد یہ ویڈیو شیئر کی۔ سشمیتا کو حال ہی میں اپنے سابق بوائے فرینڈ روہمن شال کے ساتھ کافی وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس جوڑے نے گزشتہ سال اپنا رشتہ ختم کر دیا تھا۔ اس سے پہلے 11 اپریل کو سشمیتا اور روہمن کو دوبارہ ایک ساتھ شاپنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ ان دونوں کے ساتھ اداکارہ کی بیٹی علیشہ بھی تھیں۔

مزید پڑھیں:Sushmita Sen Walks Ramp سشمیتا سین دل کا دورہ پڑنے کے بعد پہلی بار ریمپ واک کرتی نظر آئیں

ABOUT THE AUTHOR

...view details