مارچ میں سشمیتا سین نے اس وقت مداحوں کو حیران کر دیا تھا جب انہوں نے انسٹاگرام پر بتایا تھا کہ انہیں 'زبردست دل کا دورہ' پڑا ہے۔ اداکارہ، جنہیں دل کا دورہ پڑنے کے بعد انجیو پلاسٹی اور اسٹینٹ پلیسمنٹ سے گزرنا پڑا، نے حال ہی میں نیوز 18 کے ساتھ ایک نئے انٹرویو میں اپنی زندگی کے اس مرحلے کے بارے میں بات چیت کی۔ سشمیتا نے کہا کہ صحت کے خوف نے انہیں خوفزدہ نہیں کیا بلکہ اس نے انہیں زندگی جینے کا ایک نیا موقع دیا ہے اور جس کی وجہ سے وہ پہلے سے زیادہ محتاط ہوگئی ہیں۔Sushmita Sen on suffering heart attack
اس سال کے شروع میں سشمیتا سین کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد ان کی ڈزنی + ہاٹ اسٹار سیریز آریہ سیزن 3 کی شوٹنگ روک دی گئی تھی۔ سشمیتا نے علاج کے فوراً بعد دوبارہ کام شروع کر دیا ہے اور انہوں اپنے ویب شو کی شوٹنگ مکمل بھی کرلی ہے۔ 2 مارچ کو سشمیتا نے اپنے دل کا دورہ پڑنے کی خبر دی تھی۔
اب، سشمیتا نے دل کا دورہ پڑنے کے بعد اپنی زندگی کے بارے میں بات کی ہے۔ انہوں نے نیوز 18 کو بتایا کہ 'یہ ایک مرحلہ تھا اور گزر گیا۔ میں بہت خوش قسمت ہوں کہ میں زندگی کی طرف ہوں۔ یہ مجھے اب خوفزدہ نہیں کرتا، اس کے بجائے یہ مجھے زندگی جینے کا احساس دیتا ہے۔ جب آپ کو زندگی جینے کا نیا موقع ملتا ہے تو آپ اس کی عزت کرتے ہیں اور زیادہ محتاط رہتے ہیں'۔