حیدرآباد: سابق مس یونیورس سشمیتا سین ایک بار پھر او ٹی ٹی پلیٹفارم پر جلوہ بکھیرنے کو تیار ہیں۔ آریہ کی کامیابی کے بعد سشمیتا نئی ویب سیریز تالی میں سماجی کارکن گوری ساونت کا کردار ادا کرنے جارہی ہیں۔ اداکارہ نے انسٹاگرام کے ذریعہ اپنے شو کا پہلا لک جاری کردیا ہے۔ انہوں نے اپنی پوسٹ سے بتایا ہے کہ ساونت کی کہانی کو پردے پر لانے کے لیے فخر محسوس کر رہی ہوں۔ مراٹھی فلمساز روی جادھو اس سیریز کی ہدایتکاری کریں گے۔ Sushmita Sen First Look from Taali
اداکارہ نے سوشل میڈیا پر سیریز سے اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' تالی بجاؤں گی نہیں، بجواؤں گی۔ شری گوری ساونت کے روپ میں پہلی جھلک۔ میرے لیے اس سے زیادہ کوئی فخر کی بات نہیں ہوسکتی کہ مجھے اس خوبصورت انسان کی کہانی کو دنیا کے سامنے لانے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔ یہاں ہر ایک کو عزت اور وقار کے ساتھ زندگی جینے کا پورا حق ہے۔'۔
گوری ساونت ایک سماجی کارکن ہیں جنہوں نے سال 2000 میں سکھی چار چوگی ٹرسٹ کی بنیاد رکھی۔ یہ ایک این جی او ہے جو خواجہ سراؤں کی کونسلنگ کرتی ہے اور محفوظ جنسی تعلقات کو فروغ دیتی ہے۔ چھ اقساط پر مشتمل سیریز ساونت کی زندگی، ان کی جدوجہد اور ہندوستان کی پہلی ٹرانس جینڈر ماں بننے میں آئی روکاوٹوں کو دکھایا جائے گا ۔ اس میں ماں بیٹی کے جذباتی بندھن پر بھی توجہ دی جائے گی۔