اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Suriya Cameo in Hindi remake of Soorarai Pottru: سورارائی پوترو کی ہندی ریمیک میں سوریہ کا کیمیو رول، فلم میں اکشے کمار کا مرکزی کردار - سورارائی پوترو کی ہندی ریمیک

ساؤتھ فلم انڈسٹری کے مقبول اداکارہ سوریہ نے تصدیق کی ہے کہ وہ ہدایتکار سُدھا کونگارا کی سپرہٹ تمل فلم 'سورارائی پوترو' کی ہندی ریمیک میں ایک کیمیو کریں گے۔ اس ہندی ریمیک میں اکشے کمار ائیر دکن کے بانی کیپٹن جی آر گوپی ناتھ کا کردار ادا کریں گے۔ Suriya Cameo in Hindi remake of Soorarai Pottru

سورارائی پوترو کی ہندی ریمیک میں سوریہ کا کیمیو رول
سورارائی پوترو کی ہندی ریمیک میں سوریہ کا کیمیو رول

By

Published : Jun 16, 2022, 10:47 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): ساؤتھ اسٹار سوریہ نے بدھ کے روز تصدیق کی کہ وہ اپنی تمل فلم 'سورارائی پوترو' کے ہندی ریمیک میں ایک خاص کردار ادا کریں گے۔ اس ہندی ریمیک کی ہدایتکار سُدھا کونگارا ہی کرنے والے ہیں جنہوں نے اس اصلی فلم کی بھی ہدایتکاری کی ذمہ داری سنبھالی تھی۔ سورارائی پوترو کا پریمئیر نومبر 2020 میں ایمیزون پرائم ویڈیو پر ہوا تھا۔ Suriya Cameo in Hindi remake of Soorarai Pottru

سپر اسٹار اکشے کمار اس فلم کے ہندی ریمیک، جس کا ابھی تک کوئی نام طئے نہیں کیا گیا ہے، میں مرکزی کردار ادا کرنے والے ہیں۔ اس فلم میں رادھیکا مدن بھی نظر آنے والی ہیں۔

ٹوئیٹر میں سوریہ نے اکشے کمار کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی اور بتایا کہ انہوں نے فلم میں اپنے مختصر کیمیو کی شوٹنگ کرتے وقت بہت اچھا وقت گزارا ۔ اکشے کمار سر آپ کو ' وی آئ آر' کے طور پر دیکھ کر پرانی یادیں تازہ ہوگئیں۔ سدھا کونگارا ہماری کہانی کو خوبصورتی سے دوبارہ زندہ کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔ سورارائی پوترو کے ہندی ریمیک کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے میں بہت مزہ آیا'۔

سورارائی پوترو میں سوریہ نے نیدومارن راجنگم کا کردار ادا کیا تھا، اس فلم میں ایک عام آدمی کے لیے ہوائی سفر کو آسان بنانے کی جدوجہد کو دکھایا گیا ہے اور کیسے دنیا کی سب سے زیادہ سرمایہ کاری والی ہوابازی کی صنعت میں قدم رکھنے کے لیے نیدومارن کے دوستوں، خاندان نے مدد کی۔

مزید پڑھیں:Samrat Prithviraj Boxoffice Collection: سمراٹ پرتھویراج کی پہلے دن کی کمائی مایوس کن

یہ فلم جزوی طور پر ایئر دکن کے بانی کیپٹن جی آر گوپی ناتھ کی زندگی کے واقعات سے متاثر ہے۔ وکرم ملہوترا کی زیرقیادت ابنڈینشیا انٹرٹینمنٹ اور سوریہ کی 2 ڈی انٹرٹینمنٹ، جیوتیکا سادھنا اور راجیشکر پانڈین مشترکہ طور پر یہ ہندی ریمیک بنا رہے ہیں، جس کا اعلان گزشتہ سال جولائی میں کیا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details