ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت نے پیر کو اپنے والد سنیل دت کو ان کے 93ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ 'کے جی ایف چیپٹر 2' کے اداکار نے راجکمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی 'منا بھائی ایم بی بی ایس' کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آنجہانی اداکار ہمیشہ ان کے 'ہیرو' رہیں گے۔ فلم منا بھائی ان کی اپنے والد کے ساتھ آخری فلم تھی۔ Sunil Dutt 93rd Birth Anniversary
سنجے دت نے ٹوئٹر پر لکھا کہ 'میں آج جو کچھ بھی ہوں، آپ کے بھروسہ اور محبت کی وجہ سے ہوں۔ آپ میرے ہیرو تھے اور ہمیشہ رہیں گے۔ سالگرہ مبارک ہو پاپا۔ Sunil Dutt 93rd Birth Anniversary
سنیل دت کی بیٹی اور کانگریس لیڈر پریا دت نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنے والد کی بلیک اینڈ وائٹ تصویر شیئر کی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ سب سے خوبصورت، پیارے، توانا، رحم دل انسان کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں فخر سے کہتی ہوں کہ آپ میرے والد، میرے 'ہیرو' ہیں۔ آپ کے جیسا اب کوئی نہیں ہوسکتا۔ بہت سارا پیار ڈیڈی اور ہماری زندگی میں ایک ستون بننے کے لیے آپ کا شکریہ۔'