حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ اتھیا شیٹھی 5 نومبر کو اپنی 30 ویں سالگرہ منا رہی ہیں۔ مشہور شخصیات، رشتہ دار اور مداح اس خاص موقع پر اداکارہ کو ان کی سالگرہ پر مبارکباد دے رہے ہیں۔اداکارہ کے والد سنیل شیٹی نے پیاری بیٹی اتھیا کے نام سالگرہ کی پوسٹ شیئر کرکے بیٹی کو ڈھیروں پیار اور دعائیں دیں۔Athiya Shetty's Birthday
بیٹی اتھیا کو ان کی 30ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتے ہوئے سنیل شیٹی نے لکھا کہ ' سالگرہ بہت بہت مبارکب ہو میری زندگی'۔ اس پوسٹ کے ساتھ سنیل شیٹھی نے اپنی بیٹی کے ساتھ ایک خوبصورت تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں وہ کریم رنگ کے لباس میں نظر آرہی ہیں اور سنیل شیٹھی نے نیلے رنگ کا کوٹ پہنا ہوا ہے۔ اس پوسٹ پر اتھیا شیٹھی نے اپنے والد کو جواب دیتے ہوئے لکھا، 'لو یو'۔
اس کے ساتھ ہی سونو سود، ابھیشیک بچن، سنگرام سنگھ، سنجے کپور اور ارچنا پورن سنگھ جیسے اداکاروں نے سنیل شیٹی کی اس پوسٹ کو لائیک کرکے اتھیا کو پیار اور دعائیں بھیجی ہیں۔