اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Hera Pheri3 سنیل شیٹی نے فلم ہیرا پھیری 3 کے حوالے سے اپنے خوف کا انکشاف کیا - ہیرا پھیری 3 پر سنیل شیٹی

سنیل شیٹی نے بتایا کہ انہیں اپنی فلم ہیرا پھیری 3 کو لے کر خوشی اور گھبراہٹ دونوں ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے فلم کی شوٹنگ شروع کرنے کے منصوبوں کے بارے میں بھی بتایا۔

سنیل شیٹی نے فلم ہیرا پھیری 3 کے حوالے سے اپنے خوف کا انکشاف کیا
سنیل شیٹی نے فلم ہیرا پھیری 3 کے حوالے سے اپنے خوف کا انکشاف کیا

By

Published : Mar 18, 2023, 3:57 PM IST

حیدرآباد: جب سے آئندہ کامیڈی فلم ہیرا پھیری 3 کا اعلان ہوا ہے تب سے فلم کو کافی توجہ مل رہی ہے۔ اکشے کمار کے فلم میں شامل ہونے کی تصدیق کے بعد سے شائقین کی توقعات عروج پر ہے کہ دوبارہ ان تینوں کا وہی جادو بڑے اسکرین پر دیکھنے کو ملے گا جیسا کہ سال 2000 میں پریا درشن کی کامیڈی کلاسک فلم ہیرا پھیری میں دیکھنے کو ملا تھا۔ اس کے علاوہ فلم میں سنجے دت کے شامل ہونے کی خبروں نے بھی شائقین کی توقعات اور تجسس میں اضافہ کیا ہے۔ اکشے، سنیل اور پریش، جو متعدد فلموں میں ایک ساتھ نظر آئے ہیں، تقریباً 17 سال بعد ہیرا پھیری کے ساتھ دوبارہ جلوہ گر ہوں گے۔

اس دوران یہ سوالات اٹھائے جا رہے ہیں کہ کیا ہیرا پھیری 3 میں نئی کہانی دیکھنے کو ملے گی یا پھر فلم کی کہانی وہاں سے شروع ہوگی جہاں پر فلم پھر ہیرا پھیری کی کہانی کو ختم کیا گیا تھا۔ تاہم بعض اطلاعات کے مطابق، کہانی وہیں سے شروع ہوگی جہاں یہ ختم ہوئی تھی- ایک حالیہ انٹرویو میں سنیل شیٹی سے پوچھا گیا کہ کیا ہیرا پھیری 3 کی کہانی کوئی نہیں چھلانگ لگائے گی۔ تب اداکار نے 'ہاں' اور 'نہیں' میں جواب دیا۔ انہوں نے کہا کہ کردار ایک جیسے ہیں اس لیے انہیں کہانی کو نئی سرے سے شروع کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ سنیل کے مطابق اسکرپٹ بہترین ہے اور یہ ان تینوں لڑکوں (پریش بطور بابو راؤ، سنیل بطور شیام، اور اکشے بطور راجو) پر مبنی ہے اور جیسے ہی ان کی جدوجہد شروع ہوتی ہے فلم میں بابا (سنجےدت) کی انٹری ہوتی ہے جو فلم کو مزید مزے دار بنا دے گا۔

جہاں سنیل ہیرا پھیری 3 کو لے کر پرجوش ہیں، وہیں انہوں نے فرنچائز کی تیسری قسط کے بارے میں اپنے خدشات کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ انہوں نے کہا کہ ان کا خوف ہے کہ یہ فلم اپنے پہلے قسط کی کامیابی کو چھو پائے گی یا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ' مجھے لگتا ہے کہ اگر ہم ایمانداری سے کام کریں اور اس ایمانداری کو برقرار رکھیں تو لوگ فلم کے ساتھ جڑ پائیں گے ، لہذا میں اس کا منتظر ہوں۔ شوٹنگ کے منصوبوں کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ تاریخیں طے ہونے کے بعد اس کی شوٹنگ 2023 کے چھٹویں یا ساتویں ماہ میں شروع کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:Paresh Rawal on Hera Pheri Three: ہیرا پھیری 3 کی شوٹنگ بیرون ممالک میں بھی ہوگی

ABOUT THE AUTHOR

...view details