اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Suniel Shetty on Kartik Aaryan Joining Hera Pheri ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کی انٹری پر سنیل شیٹی نے کہا 'راجو کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا' - ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کی انٹری

ہیرا پھیری کے تیسرے پارٹ میں کارتک آرین کے شامل ہونے کی خبروں کے درمیان سنیل شیٹی نے کہا کہ 'کوئی بھی فلم میں اکشے کمار کی جگہ نہیں لے سکتا ہے'۔ شیٹی نے یہ بھی انکشاف کیا کہ کارتک فلم میں بالکل نیا کردار ادا کریں گے۔' Suniel Shetty Reacts to Kartik Aaryan joining Hera Pheri

یرا پھیری 3 میں کارتک آرین کی انٹری پر سنیل شیٹی نے کہا ' راجو کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا'
یرا پھیری 3 میں کارتک آرین کی انٹری پر سنیل شیٹی نے کہا ' راجو کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا'

By

Published : Nov 18, 2022, 10:25 AM IST

Updated : Nov 18, 2022, 12:33 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اسٹار سنیل شیٹی نے جمعرات کو کہا کہ وہ کارتک آرین کے ہیرا پھیری فرنچائز میں شامل ہونے پر بہت پرجوش ہیں اور واضح کیا کہ کارتک نے فلم کے تیسرے حصے میں ان کے ساتھی اداکار اکشے کمار کی جگہ نہیں لی ہے۔ یہ مقبول کامیڈی سیریز کی کہانی راجو(اکشے کمار)، شیام (سنیل شیٹی) اور بابو بھیا( پریش راول) کے گرد گھومتی ہے، جو تیزی سے پیسہ کمانے کے احمقانہ منصوبے بناتے ہیں۔Suniel Shetty reacts to Kartik Aaryan joining Hera Pheri

گزشتہ ہفتے دہلی میں منعقدہ ایک تقریب میں اکشے کمار نے فلم سے باہر ہونے کی تصدیق کی تھی اور کہا تھا کہ فلم کی ٹیم کے ساتھ ان کے تخلیقی میعار میل نہیں کھا رہے تھے۔ اس سے قبل راول نے کہا تھا کہ آئندہ فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہوگی جس میں آرین راجو کا کردار ادا کریں گے۔

فلم کے تیسرے پارٹ میں آرین کی انٹری کی خبروں کے درمیان شیٹی نے کہا کہ ' کوئی بھی راجو کے کردار کے طور پر کمار کی جگہ نہیں لے سکتا۔ شٹی نے کہا کہ ' کارتک آرین ایک شاندار اداکار ہیں لیکن وہ راجو کا کردار ادا نہیں کر رہے ہیں۔ کارتک بالکل نئے کردار میں نظر آئیں گے اور وہ اپنے کردار میں حیرت انگیز توانائی لے کر آئیں گے'۔ راجو کی جگہ کوئی نہیں لے سکتا۔ اب یہ راجو اور فیروز بھائی( پروڈیوسر ناڈیاڈوالا) کا ہے کہ وہ ہیرا پھیری کے اس مسئلہ کو حل کریں'۔

ہیرا پھیری کی پہلی فلم سال 2000 میں ریلیز ہوئی تھی، جس کی ہدایتکاری پریا درشن نے کی تھی۔ فلم کے سیکوئل پھر ہیرا پھیری (2006) میں اسی کاسٹ نے ایک بار پھر اپنے مشہور کرداروں کو دوبارہ بڑے پردے میں پیش کیا۔ آنجہانی فلمساز نیرج وورا نے فلم کے دوسرے حصے کی ہدایتکاری کی تھی۔ فلم کے تیسرے حصے پر کافی وقت سے کام جاری ہے۔ رپورٹس کے مطابق فیروز ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ فلم ہیرا پھیری 3 کی ہدایتکاری انیس بزمی کریں گے۔

شیٹی کے مطابق ایک ہٹ فلم اپنے مرکزی کرداروں کی مقبولیت کی وجہ سے مقبول ہوتا ہے جیسا کہ ہم نے ہیرا پھیری کے معاملے میں دیکھا تھا' مجھے لگتا ہے کہ ایک ہٹ فلم وہی ہوتی ہے جس کے کرداروں کو یاد کیا جاتا ہو، جیسے راجو، شیام اور بابو بھیا۔ ہیرا پھیری کی سادگی نے ہی ناظرین کا دل جیتا تھا۔

ہیرا پھیری میں شیام کا کردار ادا کرنے والے 61 سالہ ادکار نے مزید کہا کہ ' مجھے نہیں معلوم یہ فلم بھی دوسری فلموں کی طرح کلاسک ہوگئی لیکن میں یہ جانتا ہوں کہ اسے پسند کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ 'بابو بھیا فلم کی روح ہیں اور وہ دو ایکشن ہیروز راجو اور شیام کو کنٹرول کرتے ہیں۔ میرے خیال میں ناظرین کو یہ پسند آیا۔ ہم نے فلم میں اداکاری نہیں کی، بلکہ ہم جیسے ہیں ویسے ہی اسے پردے پر دکھایا گیا اور اسی لیے ہیرا پھیری لوگوں کو پسند آئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'صاف ستھری کامیڈیز ہمیشہ جادو کی طرح کام کرتی ہے اور یہ چھوٹے بچوں سے لے کر بوڑھے لوگوں کو بھی پسند آتی ہے۔ آپ کو فلم دیکھتے وقت یہ محسوس نہیں ہوگا کہ آپ کو اسے فاسٹ فوروڈ کرکے دیکھنا چاہیے'۔

شیٹی اپنی پہلی ویب سیریز دھاروی بینک کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، جو 19 نومبر کو ایم ایکس پلیئر پر آئے گی۔ اس کے ہدایت کار سمت ککڑ ہیں۔

مزید پڑھیں: Hera Pheri 3: کیا شائقین ہیرا پھیری 3 میں کارتک آرین کو راجو کے کردار میں قبول کریں گے؟

Last Updated : Nov 18, 2022, 12:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details