200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں جب سے سکیش چندر شیکھر کا نام سامنے آیا ہے تب سے وہ سرخیوں کی رونق بنے ہوئے ہیں۔ سکیش کے علاوہ بالی ووڈ کی دو اداکارہ جیکلین فرنانڈیز اور نورا کا بھی نام سامنے آیا تھا۔ اس کیس میں سکیش نے جیکلین کے ساتھ اپنے رشتے کی بات تصدیق کی تھی اور وہ مسلسل جیکلین کے نام محبت بھرا خط لکھ رہا ہے۔ اس بار بھی سکیش نے اداکارہ کے نام ایک خط لکھا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹس کے مطابق سکیش نے اپنی سالگرہ کے موقع پر ایک بار پھر جیکلین کو خط لکھا ہے، جس میں اس نے کہا ہے کہ وہ اداکارہ کو بہت یاد کر رہا ہے۔Sukesh Chandra Letter to Jacqueline
چونکہ آج سکیش چندر شیکھر کی سالگرہ ہے، اس لیے اس نے جیکلین فرنانڈیز کے لیے ایک پیار بھرا نوٹ لکھا ہے۔ اپنی نوٹ میں اس نے لکھا ہے کہ ' میری بُما۔ میں اپنی سالگرہ کے دن آپ کو بہت یاد کر رہا ہوں، مجھے اپنے ارد گرد آپ کی کمی محسوس ہوتی ہے، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں لیکن میں جانتا ہوں کہ میرے لیے آپ کی محبت کبھی ختم ہونے والی چیز نہیں ہے، میں جانتا ہوں کہ آپ کے خوبصورت دل میں کیا ہے۔ مجھے ثبوت کی ضرورت نہیں ہے اور یہ سب میرے لیے اہم ہے'۔
سکیش نے جیکلین کی محبت کو بہترین تحفہ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ ' آپ جانتی ہیں کہ میں آپ کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہوں چاہے جو بھی ہو۔ آپ سے محبت کرتا ہوں۔ مجھے اپنا دل دینے کے لیے آپ کا شکریہ۔ میں اپنے تمام حامیوں اور دوستوں کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری سالگرہ پر دعائیں بھیجیں۔مجھے سینکڑوں خطوط، مبارکبادیں موصول ہوئی ہیں۔ میں خود کو خوش قسمت سمجھتا ہوں، آپ کا شکریہ۔"