حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان کو ممبئی ائیرپورٹ پر دیکھا گیا۔ سہانا کی ائیرپورٹ میں داخل ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے۔ اس ویڈیو میں جس چیز نے سب کو متاثر کیا ہے وہ ہے ان کے نئے ہیئر کٹ نے۔ سہانا نے اپنے بال چھوٹے کر لیے ہیں جس میں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہی ہیں۔ حال ہی میں ممبئی ہوائی اڈے میں داخل ہوتے ہوئے انہیں دیکھا گیا۔ اس دوران سہانا ٹرٹل نیک کراپ ٹاپ اور کارگو پینٹ میں نظر آئیں۔ انہوں نے کم میک اپ کیا تھا اور ہونٹوں میں صرف گلابی لپ گلوس لگایا تھا۔ اس نئے ہیئر اسٹائل کے ساتھ سہانا کا نیا اوتار دیکھنے کو مل رہا ہے۔
پاپارازی اکاؤنٹ نے انسٹاگرام پر سہانا کی یہ ویڈیو کو شیئر کی ہے۔ سہانا کے اس نئے لک پر سوشل میڈیا صارفین جم کر ردعمل ظاہر کر رہے ہیں۔ ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک صارف نے لکھا کہ 'ایس آر کے 2.0'۔ واضح رہے کہ مداحوں کا ماننا ہے کہ سہانا خان اپنے سپراسٹار والد شاہ رخ خان سے مشابہت رکھتی ہیں،۔ دوسری جانب ایک اور صارف نے لکھا کہ ' سہانا کو اپنی کراپ ٹاپ کی ایک لائن شروع کرنے پر غور کرنا چاہیے'۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ ' سہانا پر یہ بال کافی خوبصورت لگ رہا ہے'۔