حیدرآباد: سہانا خان نے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھنے سے پہلے ہی ایک بیوٹی پروڈکٹ کی برانڈ ایمبیسیڈر بن چکی ہیں۔ بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کی بیٹی اور انٹیریئر ڈیزائنر گوری خان کو بین الاقوامی کاسمیٹکس برانڈ کے چہرے کے طور پر سائن کیا گیا ہے۔ جب سہانا خان کو بیوٹی برانڈ میبلین کی برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر اعلان کیا گیا تو کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر سوال اٹھایا۔ Suhana Khan sparks nepotism debate
یہ پہلی بار تھا جب شاہ رخ خان کی بیٹی میڈیا کے سامنے بات کرتی ہوئی نظر آئیں۔ جیسے ایک پاپرازی اکاؤنٹ نے اسٹیج پر سہانا کی ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہوں نے برانڈ ایمبیسیڈر کے طور پر منتخب ہونے پر خوشی کا اظہار کیا، ویسے ہی سوشل میڈیا صارفین نے اپنی رائے کا اظہار کرنا شروع کردیا۔ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے فلم انڈسٹری میں اقربا پروری کے بحث کو دوبارہ شروع کرتے ہوئے اسٹار کڈ کو ٹرول کیا۔
سہانا کی ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' اگر لفظ 'پریولیج' کو دیکھنا ہے تو یہ دیکھو۔ بیوٹی پروڈکٹ کی ایمبسڈر بننے کے لیے اس نے کتنی محنت کی ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ شاہ رخ خان میبلین کے ایمبیسیڈر ہیں۔ ان کی نہ تو کوئی فلم ریلیز ہوئی ہے یا کوئی گانا ریلیز ہوا ہے۔ اب اچانک وہ بیوٹی پروڈکٹ کا چہرہ ہیں۔ یہ بہت متعصبانہ ہے۔'