لاس اینجلس:ایس ایس راجامولی اور اسٹیون اسپیلبرگ کے درمیان زوم کال میں ہوئی بات چیت سننے کے بعد یہ کہنا ٹھیک رہے گا کہ اسٹیون اسپیلبرگ کو آر آر آر بے حد پسند آئی ہے ہے۔ حال ہی میں ہالی ووڈ ہدایتکار نے پوری دنیا کو 'ناٹو ناٹو' کے دھن سے متعاراف کرانے والے ہدایتکار ایس ایس راجامولی سے بات چیت کی۔ اسپیلبرگ، جن کی حالیہ ریلیز فلم 'دی فیبل مینز' آسکر کے لیے نامزد ہوئی ہے، نے آر آر آر کو آنکھوں کی ٹھنڈک بتایا اور اپنی آئندہ پروجیکٹ کے لیے بھارت واپس آنے کا وعدہ کیا۔ واضح رہے کہ اسپیلبرگ نے آخری بار سال 1976 میں بھارت میں اپنی فلم 'کلوز انکاؤنٹرز آف تھرڈ کائنڈ' فلمایا تھا۔Steven Speilberg on RRR
گزشتہ ماہ جنوری میں لاس اینجلس میں منعقدہ گولڈن گلوبز کے کاک ٹیل پارٹی میں ایک مختصر ملاقات کے بعد جمرات کے روز دونوں نے زوم کال پر بات چیت کی۔ اس بات چیت کو ریلائنس انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سہولت حاصل تھی، جو اسپیلبرگ کے ایمبلن انٹرٹینمنٹ کے ایک طویل مدتی پارٹنر ہے۔ واضح رہے کہ ریلائنس انٹرٹینمنٹ اسپیلبرگ کی فلم دی فیبلمینز کو پورے بھارت میں 10 فروری کو تھیٹر میں ریلیز کروا رہا ہے۔ یہ اس فلم کے شریک پروڈیوسر بھی ہیں۔
اسپیلبرگ نے اس بات چیت کے دوران کہا کہ ' مجھے لگتا ہے کہ آپ کی فلم شاندار تھی۔۔ یہ حیرت انگیز تھی۔ مجھے اپنی آنکھوں پر یقین نہیں ہورہا تھا ۔۔ یہ آنکھوں کی ایک مٹھائی کی طرح تھی۔۔اسے دیکھنا اور تجربہ کرنا غیر معمولی تھا' راجامولی اسپیلبرگ کی یہ تعریف سن کر خوش ہوئے اور انہوں نے کہا کہ 'میں تقریباً کرسی سے اٹھ کر ڈانس کر سکتا ہوں یہ میرے لیے بہت معنی رکھتا ہے'۔
اسپیل برگ نے آر آر آر کے مرکزی اداکار رام چرن، این ٹی آر جونیئر، عالیہ بھٹ اور ویلن ایلیسن ڈوڈی، جنہوں نے برطانوی گورنر کی بیوی کا کردار ادا کیا تھا، کی تعریف کی۔ واضح رہے کہ ایلیسن ڈوڈی نے اسپیلبرگ کی فلم انڈیانا جونس اور لاسٹ کروسیڈ میں اداکاری کی تھی۔
راجامولی، جو ہالی ووڈ ہدایتکار اسپیلبرگ اور خاص طور پر ان کی فلم دی فیبل مینز کے بڑے پرستار ہیں، نے اسپیلبرگ سے فلم بنانے کے طریقے اور اسکرین پر اپنے ہی خاندان کی کہانی کو پیش کرنے کے بارے میں کئی سوالات پوچھے۔