ممبئی (مہاراشٹر): فلمساز آیان مکھرجی نے جب سے اپنے افسانوی سائنس فائی ڈرامے برہمسترا کا ٹریلر ریلیز کیا ہے، اس وقت سے ہی مداحوں میں فلم کے حوالے سے تجسس مزید بڑھ گئی ہے۔ اس فلم میں عالیہ بھٹ، رنبیر کپور اور امیتابھ بچن مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ SRK's look leaked from Brahmastra
ٹریلر لانچ ہونے کے بعد یہ قیاس آرائیاں زور پکڑتی جارہی تھی کہ فلم سپراسٹار شاہ رخ خان کا کیمیو ہوسکتا ہے۔ جون میں شاہ رخ خان کے شائقین ٹریلر کا اسکرین شاٹس شیئر کرتے ہوئے یہ اندازہ لگا رہا تھے کہ شاید وایو کے کردار میں کنگ خان نظر آسکتے ہیں اور اب ایسا لگتا ہے کہ شائقین کی یہ باریک بینی درست ہے۔
جمعرات کو سوشل میڈیا صارفین نے ایک نئی تصویر اور ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں دعوی کیا گیا ہے کہ یہ برہمسترا سے شاہ رخ کا روپ ہے۔ اس وائرل کلپ میں شاہ رخ خان خون میں بھگیے ہوئے اوتار میں نظر آرہے ہیں اور جیسے ہی شاہ رخ کا کردار ہوا میں چھلانگ لگتا ہے ویسے ہی بھگوان ہنومان کا ایک اوتار نمودار ہوتا ہے۔