حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان جلد ہی تمل ہدایتکار ارون کمار عرف ایٹلی کی فلم میں نظر آنے والے ہیں۔ مداحوں کو ان کی اس فلم کا بے صبری سے انتظار ہے لیکن اب خبریں ہیں کہ شاہ رخ کی یہ فلم تنازعہ کا شکار ہوگئی ہے۔SRK's Jawan Accused of Plagiarism
شاہ رخ خان کی فلم جوان پر سرقہ کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ میکرز پر الزام ہے کہ ان کی فلم کا پلاٹ لائن چوری کیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق فلمساز منیکم نارائن نے جوان بنانے والوں کے خلاف ٹیم ایف پی سی (تمل فلم پروڈیوسرز کونسل) میں شکایت درج کرائی ہے، جس میں الزام لگایا گیا ہے کہ یہ فلم سال 2006 کی فلم پیراراسو کی کہانی پر مبنی ہے۔
فلم ساز کا دعویٰ ہے کہ وہ مبینہ طور پر کہانی کے حقوق کے مالک ہیں ۔ ٹی ایف پی سی نے تحقیقات پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ یونین نے پہلے کہا تھا کہ وہ 7 نومبر کے بعد تحقیقات کرے گی۔
ادھین کی ہدایتکاری میں بنی فلم پیراراسو میں وجے کانت دو کردار میں نظر آئے تھے۔ فلم کی کہانی ایک سی بی آئی افسر کے گرد گھومتی ہے جسے گمشدہ ہوئے جج کی تحقیقات کی ذمہ داری سونپی جاتی ہے۔ جب سے جوان میں شاہ رخ خان کے ڈبل رول میں نظر آنے کی خبریں سامنے آئی ہیں تب سے جوان کے بارے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہیں کہ یہ پیراراسو سے بہت زیادہ متاثر ہے۔ فی الحال جوان کے فلمساز نے فلم کی کہانی کے حوالے سے خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
دریں اثنا ایس آر کے نے گزشتہ ماہ چنئی میں جوان کا 30 دن کا شیڈول مکمل کیا۔ شاہ رخ کی جانب سے شیئر کیے گئے فلم کے فرسٹ لک پوسٹر نے کافی سرخیاں بٹوریں ، خاص طور پر کنگ خان کے غیر معمولی انداز نے لوگوں کی کافی توجہ حاصل کی۔ فلم جوان آئندہ سال 2 جون 2023 کو پانچ زبانوں ہندی، تمل، تیلگو، ملیالم اور کنڑ میں سنیما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔
گوری خان کی طرف سے تیار کردہ، اور ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ کی طرف سے پیش کی جانے والی فلم جوان میں نینتھارا اور تمل سپر اسٹار وجے سیتھوپتی بھی مرکزی کردار میں ہیں۔
مزید پڑھیں: SRK Sumps Up Jawan Schedule جوان کی شوٹنگ مکمل، شاہ رخ خان نے تمل سپراسٹارز کے ساتھ جشن منایا