حیدرآباد (تلنگانہ): بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان تمل فلم ساز ایٹلی کی اگلی فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔ جوان کے نام سے بننے والی اس فلم میں نینتھارا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔ شاہ رخ خان اور ٹیم جوان نے حال ہی میں چنئی میں فلم کے شیڈول کو مکمل کرلیا ہے اور اس دوران انہیں تمل فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے ستارے رجنی کانت، وجے سیتھوپتی اور وجے سے بے شمار محبت ملی ہے۔SRK sumps up Jawan Schedule
جیسے ہی شاہ رخ خان نے جوان کے شیڈول کو مکمل کیا، سپراسٹار نے ٹویٹر پر چنئی میں گزارے گئے 30 دنوں کے تجربے کے بارے میں لکھا کہ ' یہ 30 دن آر سی ای ٹیم کے ساتھ کیا مزے دار رہے۔ تھلائیوا نے ہمارے سیٹ کو دعائیں دی۔ نینتھارا کے ساتھ فلمیں دیکھیں، انیرودھ کے ساتھ پارٹی کی، وجے سیتھوپتی اور تھالاپتی کے ساتھ گہری بات چیت کی اور اور وجے نے مجھے مزیدار لذیذ کھانا کھلایا'۔
اداکار نے جوان کے ڈائریکٹر ایٹلی اور ان کی اہلیہ کرشنا پریا کی مہمان نوازی کا بھی شکریہ ادا کیا۔ اداکار لکھتے ہیں' اٹلی اور پریا تمہاری مہمان نوازی کا شکریہ اب چکن 65 کی ترکیب سیکھنے کی ضرورت ہے'۔