بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان ابھی بھی میڈیا کی نظروں سے دوری بنائے رکھنا چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز ممبئی میں نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) کی افتتاحی تقریب میں گوری خان اپنے دونوں بچوں سہانا اور آرین خان کے ساتھ پہنچی تھیں۔ لیکن سب کی نظریں کنگ خان کو تلاش کر رہی تھی۔ اب شاہ رخ خان کی اپنے اہل خانہ کے ساتھ ایک تصویر سامنے آئی ہے، جو سوشل میڈیا میں وائرل ہورہی ہے۔
اس تصویر میں شاہ رخ خان اپنی اہلیہ گوری، بیٹے آرین خان اور بیٹی سہانا خان کے ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ سوشل میڈیا میں شاہ رخ خان کے بہت سے فین پیجز نے کنگ خان کی پرفیکٹ فیملی فوٹو شیئر کی ہے۔ اس تقریب میں جہاں شاہ رخ خان اپنے اہل خانہ کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر جلوہ گر نہیں ہوئے وہیں اس دوران سلمان خان کی گوری خان، آرین خان اور سہانا خان کے ساتھ ریڈ کارپیٹ پر لی گئی تصاویر وائرل ہورہی ہے۔