حیدرآباد: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے ممبئی میں یش راج فلمز کے دفتر میں اپنی آئندہ فلم پٹھان کی خصوصی اسکریننگ رکھی۔ دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے سے قبل شاہ رخ خان نے فلم پٹھان کو اپنی فیملی کے ساتھ دیکھا۔ یش راج فلمز میں پٹھان کی اسپیشل اسکریننگ کے دوران شاہ رخ خان کی بچوں کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے۔ شاہ رخ خان کو اپنے بچوں آرین خان اور سہانا خان کے ساتھ یش راج فلمز میں دیکھا گیا۔ ان کی بیوی گوری خان اور ساس سویتا چھپر نے بھی شاہ رخ خان کی بڑی بہن شہناز خان کے ساتھ اسکریننگ میں شرکت کی۔ یش راج فلمز کے احاطے میں پاپرازی کے ذریعہ لی گئی ان کی فیملی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔SRK hosts Pathaan Special Screening
اب جبکہ سہانا اور آرین بھی ہندی سنیما میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔ تو ظاہر ہے کہ اب اپنے سپر اسٹار والد کے کام پر ان کے خٰیالات مختلف ہوسکتے ہیں۔ سہانا زویا اختر کی فلم دی آرچیز کے ساتھ اپنا ڈیبیو کریں گی جبکہ آرین خان نے ایک ویب سیریز پر کام شروع کیا ہے جس کی وہ ہدایتکاری کریں گے۔پٹھان شاہ رخ خان کی پہلی ایکشن ڈرامہ فلم ہوگی، جس کی ہدایتکار سدھارتھ آنند نے کی ہے جنہوں نے اس سے قبل بینگ بینگ اور وار جیسی فلمیں بنائی ہیں۔ شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے اور چار سال بعد ان کی فلم کے ذریعہ شاہ رخ خان کی بڑی اسکرین پر واپسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے سدھارتھ نے کہا کہ ' یہ ایک ذمہ داری ہے۔