اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Pathaan Trailer Release: بالآخر فلمی شائقین کا انتظار ختم، پٹھان کا ٹریلر ریلیز - پٹھان کو یو اے سرٹیفیکیٹ

فلم پٹھان کا ٹریلر بالآخر مداحوں کے لیے ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس فلم میں شاہ رخ خان، دیپیکا پڈوکون اور جان ابراہم اہم کردار میں نظر آرہے ہیں۔Pathaan Trailer Release

بالآخر فلمی شائقین کا انتظار ختم، پٹھان کا ٹریلر ریلیز
بالآخر فلمی شائقین کا انتظار ختم، پٹھان کا ٹریلر ریلیز

By

Published : Jan 10, 2023, 11:06 AM IST

Updated : Jan 10, 2023, 12:42 PM IST

فلمی شائقین ایک طویل عرصے سے سپراسٹار شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ریلیز ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جہاں فلم پٹھان 25 جنوری کو پورے دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی وہیں فلم کے میکرز نے بالآخر پٹھان کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ گزشتہ روز شاہ رخ خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر تین پوسٹرز جاری کرتے ہوئے پٹھان کے ٹریلر کے ریلیز ہونے کی جانکاری دی تھی اور آج فلم کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا ہے۔Pathaan Trailer Release

مداحوں کو فلم کے ٹریلر سے جیسی امید تھی وہ بالکل ویسی ہے۔ ٹریلر میں فلم کے تینوں مرکزی اداکار جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون اور سپراسٹار شاہ رخ خان زبردست ایکشن کرتے نظر آرہے ہیں۔ ٹریلر میں شاہ رخ خان کی انٹری آپ کی دلوں کی دھڑکن کو بڑھاسکتی ہے۔ 2 منٹ 30 سکینڈ کے اس ٹریلر کی شروعات جان ابراہم کے ساتھ ہوتی ہے۔ دیپیکا پڈوکون کو ایک ایجنیٹ کے طور پر دکھایا گیا ہے۔ ٹریلر میں کئ فضائی ایکشن مناظر دیکھنے کو ملے ہیں۔ رومانوی کردار سے اپنی شناخت قائم کرنے والے شاہ رخ خان جہاں پہلی بار ٹرک کے اوپر اور ٹرین میں بھارت کے دشمنوں کو مارتے نظر آرہے ہیں۔ وہیں دیپیکا کو ایکشن کرتے ہوئے دیکھ آپ حیران رہ جائیں گے۔ ٹریلر میں ڈمپل کپاڈیا اور آشوتوش رانا کی جھلک دیکھنے کو ملی ہے۔

واضح رہے کہ پیر کے روز میکرز نے فلم کے تینوں مرکزی کردار کے پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے یہ جانکاری دی تھی کہ پٹھان کا ٹریلر 10 جنوری کو صبح 11 بجے ریلیز کیا جائے گا۔ شاہ رخ خان نے بھی فلم کے یہ تین پوسٹرز شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 'مشن شروع ہونے والا ہے، پٹھان کا ٹریلر کل صبح 11 بجے آرہا ہے، جسے ہندی، تمل اور تیلگو میں ریلیز کیا جائے۔ سنٹرل بورڈ آف فلم سرٹیفیکشن کی جانب سے ملے مشورے کو دھیان رکھتے ہوئے پٹھان کے میکرز نے فلم میں تبدیلیاں کردی ہے۔ فلم میں 10 کٹز لگانے کے بعد سی بی ایف سی کی جانب سے پٹھان کو یو اے سرٹیفیکیٹ دے دیا گیا ہے۔ ان کٹز میں مرکزی اداکارہ دیپیکا پڈوکون کے کلوز اپ شاٹس کو ہٹانا اور مکالموں میں کچھ تبدیلیاں شامل ہیں۔

اطلاع کے مطابق فلم کے متنازعہ گانے بیشرم رنگ میں کم از کم تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ "بہت تنگ کیا" کے بول کے دوران دیپیکا کے سائڈ پوز اور ان کے کچھ ڈانس اسٹیپ ہٹادیے گئے ہیں۔ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ میں سی بی ایف سی کی جانب سے تجویز کیے گئے ان دس کٹز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔ ان کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سرٹیفکیٹ میں دیپیکا کے ذریعہ زیب تن کیا گیا اس زعفرانی لباس کو ہٹائے جانے یا اسے تبدیل کرنے کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا ہے، جو تنازعات اور فلم کے خلاف جاری احتجاج کا باعث رہی ہے۔

سال 2018 کے آخری مہینے میں ریلیز ہونے والی فلم 'زیرو' کے فلاپ ہونے کے بعد شاہ رخ خان فلم 'پٹھان' کے ساتھ بڑے پردے پر چار سال بعد جلوہ گر ہونے والے ہیں۔ ان چار برسوں کے درمیان وہ کئی فلموں میں کیمیوز کرتے نظر آئے ہیں، جن میں رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کی فلم 'برہمسترا' اور عامر خان کی فلم 'لال سنگھ چڈھا' شامل ہے۔ پٹھان ایک ایکشن اور زبردست اسٹنٹ سے بھرپور فلم ہونے والی ہے، جو 25 جنوری کو دنیا بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ اس فلم کو ہدایت کار سدھارتھ آنند نے ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے ریتک روشن اور ٹائیگر شراف کی سپر ہٹ فلم 'وار' بنائی۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب شاہ رخ خان کسی فلم میں زبردست ایکشن اور خطرناک اسٹنٹ کرتے نظر آئیں گے۔ فلم میں وہ جان ابراہم کے ساتھ لڑتے نظر آئیں گے۔ یہ بھی پہلی بار ہوگا جب شاہ رخ اور جان کسی فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Besharam Rang controversy: بھارتی سینسر بورڈ کی پٹھان کے میکرز کو ہدایت، فلم اور گانوں میں تبدیلیاں کی جائیں

Last Updated : Jan 10, 2023, 12:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details