آپ شاہ رخ خان کو 'بالی ووڈ کا کنگ خان' اور بالی ووڈ کا بادشاہ کے نام سے جانتے ہوں گے۔ بالی ووڈ میں اپنے 30 سالہ کیرئیر کے دوران شاہ رخ نے اپنی فلموں، اپنی خوبصورتی اور اپنے انٹرویوز سے کروڑوں، عربوں لوگوں کا دل جیت لیا ہے۔ شاہ رخ کے مداحوں کو لیے آج کا دن بے حد خاص ہے کیونکہ کنگ آج اپنی 57 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شاہ رخ کے مداح ان کی سالگرہ پر ہمیشہ کچھ نیا اور منفرد کرنے کی چاہت رکھتے ہیں۔SRK 57th Birthday
شاہ رخ خان 2 نومبر کو 57 سال کے ہو گئے۔ سوشل میڈیا پر شاہ رخ خان کے مداح ان کی سالگرہ سے پہلے ہی انہیں مبارکباد دینے لگے تھے۔ لیکن ان سب کے درمیان مداحوں کو منت سے شاہ رخ خان کی ایک جھلک دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہوتا ہے۔ اب ایک مداح نے کچھ ایسا ہی تصور کرتے ہوئے منت میں شاہ رخ خان کی سالگرہ تقریب کا ایک پوسٹر بنایا ہے اور یہ اس میں کوئی شک نہیں کہ یہ پوسٹر بے حد شاندار نظر آرہا ہے۔ اس پوسٹر میں شاہ رخ خان اپنی رہائش گاہ منت سے مداحوں کو ہاتھ ہلاتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور ان میں سے ایک روشنی نکلتی نظر آرہی ہے۔ واضح رہے کہ ہر سال شاہ رخ خان کی سالگرہ پر ہزاروں مداح اداکار کی جھلک پانے کا انتظار کرتے ہیں۔