حیدرآباد: شاہ رخ خان کی آئندہ فلم جوان کا ٹیزر ریلیز سے قبل ہی سوشل میڈیا پر چھایا ہوا ہے۔ فلم سے متعلق لوگوں کی تجسس میں مسلسل اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ جب سے خان نے اپنے حالیہ ٹویٹر سیشن آسک ایس آر کے میں اشارہ دیا ہے کہ جوان ٹیزر ریلیز کے لیے تیار ہے تب سے مداح اس کا انتظار کر رہے ہیں۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق میکرز جوان کےٹیزر لانچ کے لیے دو تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔Jawan teaser
جوان کا ٹیزر جولائی میں ریلیز ہونے کا امکان ہے کیونکہ میکرز شاہ رخ خان کی انتہائی متوقع ایکشن تھرلر کے لیے دو ماہ طویل پروموشنل مہم شروع کرنے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔ شاہ رخ خان اور ایٹلی کمار جوان ٹیزر کو ریلیز کرنے کے لیے جولائی کے دو تاریخوں پر غور کر رہے ہیں۔ اطلاع کے مطابق میکرز 7 یا 15 جولائی کو جوان کا ٹیزر لانچ کردیں گے۔ پروجیکٹ کے قریبی ذرائع نے ایک ویب سائڈ کو بتایا کہ ' ٹیم ٹیزر کے ساتھ تیار ہے، ریلیز کی فائنل تاریخ تب ہی طئے کی جائے گی جب انہیں ایک "خصوصی مہمان" کی طرف سے منظوری ملے گی جو بہت دھوم دھام کے درمیان چنئی میں جوان ٹیزر کی نقاب کشائی کریں گے'۔