ایرناکولم: جنوبی فلموں کی اداکارہ امالا پال کو کیرالہ کے ایرناکولم میں تھرو ویرانیکولم مہادیو مندر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ مندر انتظامیہ نے کہا کہ مندر میں صرف ہندوؤں کو داخل ہونے کی اجازت ہے۔ چونکہ امالا پال ایک عیسائی ہے، اس لیے انہیں مندر کے اندر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔بتادیں کہ امالا پال کی پیدائش ایک عیسائی گھرانے میں ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق اداکارہ ایک تہوار کے موقع پر مندر میں بھگوان کی پوجا کے لیے پہنچی تھیں۔ انٹری نہ ملنے پر اداکارہ نے مندر کے باہر سے ہی بھگوان کا درشن کیا اور مندر سے پرساد لے کر واپس چلی گئیں۔ کئی لوگوں نے اس واقعہ پر مندر انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔Amala Paul denied entry to Kerala Temple
ہندو رہنما آر وی بابو اداکارہ کی حمایت میں سامنے آئے ہیں۔ بابو نے سوشل میڈیا کے ذریعے اداکارہ کی حمایت کی ہے۔ اپنے فیس بک پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے ہندو رہنما نے لکھا کہ ' ہندو مذہب کو نہ ماننے والے ایک شخص کو مندر کا منتظم بننے کی اجازت دینے اور ایک غیر ہندو شخص کو مندر میں داخل ہونے سے روکنے پر سوالاٹ اٹھائے جاسکتے ہیں۔ مندر انتظامیہ کو تروپتی جیسے مندروں میں عمل کیے جانے والے رسم و رواج پر غور کرنا چاہئے، جہاں ایک غیر ہندو کو درشن کی اجازت دینے سے پہلے دیوتا میں اپنے عقیدے کی ضمانت دینے کو کہا جاتا ہے'۔ ساتھ ہی اس واقعہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے مندر انتظامیہ نے واضح کیا کہ انہوں نے مندر کے موجودہ رسم و رواج پر ہی عمل کیا ہے'۔