اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sonu Sood Slammed by Railways: سونو سود نے چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی، ریلوے نے نصیحت دی - چلتی ٹرین میں سونو سود

سونو سود نے چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی تھی اور اب ویڈیو پر عوام سمیت محکمۂ ریلوے نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اداکار کو نصیحت دی ہے۔ Sonu Sood Slammed by Railways

سونو سود نے چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی، ریلوے نے نصیحت دی
سونو سود نے چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر ویڈیو بنائی، ریلوے نے نصیحت دی

By

Published : Jan 5, 2023, 1:52 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ اداکار و اداکار سونو سود جنہیں غریبوں کا مسیحا کہا جاتا ہے ایک بار پھر سرخیوں میں ہیں۔ سونو کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کی وجہ اداکار کی وہ ویڈیو ہے، جس میں وہ ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر سفر کر رہے تھے۔ اس ویڈیو کو سونو نے خود سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ اب سونو کے اس قدم کی ہر طرف تنقید ہو رہی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کے بعد اب محکمۂ ریلوے بھی حرکت میں آگیا ہے اور سونو کی اس ویڈیو پر اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ Sonu Sood Slammed by Railways

بتا دیں کہ سونو کا یہ ویڈیو پچھلے سال دسمبر ماہ کا ہے۔ اب اس پر لوگوں کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھ کر اب وہ سونو سود پر تبصرہ کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'جناب ملک بھر میں بہت سے لوگوں کے لیے رول ماڈل ہونے کے ناطے آپ کو ایسی ویڈیوز شیئر نہیں کرنی چاہئیں، اگر آپ کے چاہنے والے چلتی ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر اس طرح کی ویڈیوز بنانا شروع کر دیں تو اس سے ان کی جان کو خطرہ ہو سکتا ہے۔ ایک نے لکھا ہے کہ 'سونو سود یہ خطرناک ہے'۔

سونو سود کی اس ویڈیو پر ممبئی ریلوے پولیس نے ایک ٹویٹ جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'سونو سود کی فلموں میں فٹ بورڈ پر سفر کرنا 'تفریح' کا ذریعہ بن سکتا ہے، لیکن حقیقی زندگی میں نہیں، آئیے تمام حفاظتی ہدایات پر عمل کریں اور نئے سال میں سب کی حفاظت کو یقینی بنائیں'۔ ساتھ ہی ناردرن ریلوے نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ 'پیارے سونو سود، آپ ملک اور دنیا کے کروڑوں لوگوں کے لیے ایک آئیڈیل ہیں، ٹرین کے دروازے پر بیٹھ کر سفر کرنا آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے... اور آپ کے چاہنے والوں کے لیے بھی۔ ایک اچھے اور محفوظ سفر کا لطف اٹھائیں'۔

مزید پڑھیں:Sonu Sood Comes Forward to Help Sarangi Player: سونو سود مشہور سارنگی فنکار مامن خان کی علاج میں مدد کریں گے

ABOUT THE AUTHOR

...view details