اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sonnalli Seygall wedding Photos: پیار کا پنچ نامہ کی اداکارہ سونالی سیگل نے شادی کی - سونالی سیگل کی شادی کی تصاویر

پیار کا پنچنامہ کی اداکارہ سونالی سیگل نے بدھ کے روز اپنے بوائے فرینڈ آشیش ایل سجنانی سے شادی کرلی ہے۔ کارتک آرین، سنی سنگھ سمیت کئی مشہور شخصیات نے شادی میں شرکت کی۔

پیار کا پنچ نامہ کی اداکارہ سونالی سیگل نے شادی کی
پیار کا پنچ نامہ کی اداکارہ سونالی سیگل نے شادی کی

By

Published : Jun 7, 2023, 4:12 PM IST

اداکارہ سونالی سیگل نے اپنے بوائے فرینڈ آشیش ایل سجنانی بدھ کو ممبئی کے ایک گرودوارے میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔ ان کی شادی میں پیار کا پنچ نامہ کے ستاروں نے بھی شرکت کی۔ اداکار کارتک آرین اور سنی سنگھو کو ویڈینگ وینیو میں دیکھا گیا۔ جوڑے نے اپنی شادی کی تقریب کے بعد فوٹوگرافرز کے لیے پوز بھی دیا۔Sonnalli Seygall wedding Photos

اپنی شادی کے خاص دن کے لیے سونالی نے گلابی رنگ کی ساڑی کا انتخاب کیا، اس کے ساتھ انہوں نے گلابی چوڑے بھی پہنے جس میں وہ بے حد خوبصورت لگ رہی تھیں، جبکہ دولہا نے سفید شیروانی پہنی ہوئی تھی اور اس کے ساتھ انہوں گلابی پگڑی لگائی ہوئی تھی۔

سونالی اور اشیش کی شادی میں مندرا بیدی، سُمونا چکرورتی، شمع سکندر، رائے لکشمی، شیناز ٹریژری، روہن گنڈوترا، کرن وی گروور، وینیسا والی نے بھی شرکت کی ہے۔ مہمانوں کی بھی کئی ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہے۔ اس سے قبل سونالی کی مہندی تقریب کی بھی کچھ ویڈیوز سوشل میڈیا پر سامنے آئی تھیں۔

خیال رہے کہ سونالی سیگل نے آشیش ایل سجنانی سے شادی کی ہے جو ایک ہوٹل اور ریستوراں کے مالک ہیں۔ جوڑے کی شادی کی خبر سامنے آنے سے پہلے ان کے ایک دوسرے کے رشتے میں ہونے کی کوئی بات سامنے نہیں آئی تھی۔ اطلاع کے مطابق سونالی اور آشیش گزشتہ چار پانچ سال سے ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہیں اور اب اس جوڑے نے اپنے دوستوں اور قریبی رشتہ داروں کی موجودگی میں شادی کرلی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details