عالیہ بھٹ نے بھارتی فلم انڈسٹری میں ایک دہائی مکمل کرلی ہے۔ عالیہ کی پہلی فلم اسٹوڈنٹ آف دی ائیر آج سے دس سال قبل سال 2012 کو اکتوبر ماہ میں ریلیز ہوئی تھی۔ عالیہ نے بدھ کے روز انڈسٹری میں اپنے دس مکمل کرنے کی خوشی میں ایک پوسٹ بھی شیئر کیا تھا۔ عالیہ کی والدہ اور تجربہ کار اداکارہ سونی رازدان نے اس خاص موقع پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہا کہ اگر فلمساز کرن جوہر عالیہ بھٹ کو اپنی فلم میں کام کرنے کا موقع نہیں دیتے تو وہ اپنی بیٹی کو ڈرامہ اسکول بھیجنے کا منصوبہ بناتی۔Alia Bhatt 10 Years in Bollywoodکرن جوہر کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں عالیہ کے علاوہ ورون دھون اور سدھارتھ ملہوترا نے بھی ہندی فلم انڈسٹری میں قدم رکھا تھا۔ عالیہ نے بار بار اپنی اداکاری کی صلاحیتوں کو ثابت کیا ہے اور وہ اس وقت ہندی سنمیا کا سب سے روشن اور چمکدار ستارا ہیں۔
اداکارہ کی والدہ سونی رازدان نے شوبز میں اپنی بیٹی کے 10 سالہ سفر کا جشن مناتے ہوئے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے۔19 اکتوبر کو جیسے ہی عالیہ بھٹ نے فلم انڈسٹری میں اپنے 10 سال مکمل کیے، ان کی والدہ سونی رازدان نے انسٹاگرام پر پوشٹ شیئر کرتے ہوئے لکھتی ہیں کہ ' عالیہ کو اسٹوڈنٹ آف دی ائیر کی پیشکش تب ہوئی جب ہمیں اس کی کوئی توقع نہیں تھی۔ اس وقت عالیہ اپنے بین الاقوامی بیچلیریٹ ڈپلومہ کی تیاری کر رہی تھی اور مجھے فخر ہے کہ اس نے وہ کیا اور اداکاری ایک بہت دور کا خواب لگ رہا تھا اور جس کے لیے ہم بالکل تیار نہیں تھے۔ ہمارا پلان یہ تھا کہ عالیہ ایک ڈرامہ اسکول میں داخلہ لیں اور پھر فلم میں کردار حاصل کرنے کی کوشس کریں! شکریہ کرن جوہر کہ تم نے عالیہ کا آڈیشن لیا اور ہماری بیٹی کو کاسٹ کرنے سے پہلے اسے خود پر کام کرنے کا موقع دیا۔ میں خوش ہوں کہ اسے اس فلم میں کام کرنے کا موقع ملا اور آپ اس کے ساتھ ایک دوست، گائیڈ، استاد اور ایک باپ کے طور پر موجود رہے۔ بے حد شکریہ اور پیار اور بہت مبارکباد اور دعائیں ہمیشہ'۔
اس پوسٹ پر کرن جوہر نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ' سونی، بھٹ صاحب کو بہت سارا پیار اور مجھ پر بھروسہ کرنے کے لیے شکریہ۔ایک اور انسٹاگرام پوسٹ میں سونی نے اسٹوڈنٹ آف دی ائیر سے عالیہ کی تصویروں کا ایک کولاج شیئر کرتے ہوئے کاسٹنگ ڈاریکٹر شانو شرما کا شکریہ ادا کیا۔ سونی نے یہ بھی بتایا کہ جب شانو نے انہیں فون کرکے پوچھا تھا کہ کیا عالیہ اداکاری میں دلچسپی رکھتی ہیں، تب انہوں نے بتایا کہ عالیہ اداکاری ہی کریں گے لیکن وہ فی الحال اپنی تعلیم مکمل کر رہی ہیں۔