بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے 20 اگست 2022 کو اپنے پہلے بچے کا استقبال کیا۔ جہاں مداح اداکارہ کے بچے کی پہلی جھلک دیکھنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے تھے وہیں اداکارہ نے کچھ دن قبل ایک فیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کا تعارف کروایا تھا۔ بیٹے کی پیدائش کو ایک ماہ مکمل ہونے کی خوشی کے موقع پر اداکارہ نے یہ بھی بتایا تھا کہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام 'وایو کپور آہوجا' رکھا ہے۔ اب ایک بار پھر سونم نے مداحوں کے ساتھ اپنے بیٹے کی ایک تصویر شیئر کی ہے۔ دراصل اداکارہ نے اپنی دادی نرمل کپور کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔Sonam Kapoor son Vayu Kapoor Pic
اپنی دادی کی سالگرہ کے موقع پر سونم کپور نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دو تصاویر شیئر کیں۔ جس میں سے ایک پرانی تصویر ہے جس میں چھوٹی سونم کپور اپنی دادی نرمل کپور کے گود میں بیٹھی پوز دیتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ وہیں دوسری تصویر حال ہی کے دنوں میں لی گئی تصویر ہے، جس میں نرمل کپور سونم کے بیٹے وایو کو گود میں لیے نظر آرہی ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے سونم نے لکھا ہے کہ 'سالگرہ کی مبارکباد ہو دادی، بہت سارا پیار کرتی ہوں'۔