ممبئی: اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا اٹلی میں چھٹی گزارنے کے بعد اب وطن واپس آگئے ہیں۔ جمعرات کو اپنی 37 ویں سالگرہ منانے والی سونم نے سوشل میڈیا پر ایک مختصر سا ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی سالگرہ کو لے کر کتنی پرجوش ہیں۔ منگل کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر سونم نے یہ ویڈیو اپنے مداحوں کے ساتھ سانجھا کرتے ہوئے لکھا کہ ' گھر واپس آگئی ہوں۔۔۔۔ سالگرہ کا ہفتہ شروع ہورہا ہے۔ اس ویڈیو میں ان کے شوہر آنند بھی نظر آرہے ہیں۔ Sonam Kappor's Birthday Week
سونم کے اس پوسٹ کو مداحوں کی جانب سے خوب پیار مل رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین اس جوڑنے کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے اس پر تبصرے بھی کر رہے ہیں۔ سونم کپور سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنے سوشل میڈیا ہینڈلز پر اپنے مداحوں اور فالوورز کو تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے اپ ڈیٹ کرتی رہتی ہیں۔