اداکارہ سونم کپور اتوار کے روز برطانیہ کے بادشاہ چارلس سوم کے کورونیشن کنسرٹ میں سفید رنگ میں نظر آئیں، اس دوران انہوں نے اسٹیج میں کامن ویلتھ کے مختلف گلوکاروں کو متعارف کرایا۔ یہ کنسرٹ کنگ چارلس سوم کی تاجپوشی کی تقریبات کا ایک حصہ تھا اور اس میں کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ کورونیشن کنسرٹ میں سونم کو بالی ووڈ کی سب سے بڑی اداکاراؤں میں سے ایک کے طور پر متعارف کرایا گیا، جہاں اداکارہ نے اپنی تقریر کا آغاز "نمستے" سے کیا۔Sonam Kapoor at Coronation Concert
سونم کپور نے کورونیش کنسرٹ میں مرکزی مقام حاصل کیا۔ انہوں نے دولت مشترکہ کے مختلف گلوکاروں کو اسٹیج میں متعارف کرایا۔ سونم نے اسٹیو ون ووڈ کو بھی متعارف کرایا، جنہوں نے اس تقریب میں 70 پیس آرکسٹرا کے ساتھ اپنے مشہور گانے 'ہائر لو' کا جدید ورژن پیش کیا۔ اداکارہ نے نمستے کرتے ہوئے اپنی تقریر کا آغاز کیا۔
سونم کی ایک ویڈیو ان کی والدہ سنیتا کپور نے شیئر کی ہے۔ انہوں نے اس کے کیپشن میں لکھا کہ ' بہت فخر ہورہا ہے، ایسا اعزاز'۔ سونم نے اپنی والدہ کی اس پوسٹ پر تبصرہ کورتے ہوئے لکاھ کہ ' لو یو'۔ سونم کے گھر کے دیگر افراد نے بھی اس پوسٹ پر اپنا ردعمل ظاہر کیا، جس میں ارجن کپور سے لے کر سنجے کپور، مہیپ کپور اور بھاونا پانڈے شامل ہیں۔