حیدرآباد: بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا نے آخرکار اپنی حالیہ انسٹاگرام پوسٹ سے بتادیا ہے کہ انہوں نے اپنے بچے کا نام کیا رکھا ہے۔ اپنے بیٹے کی پیدائش کے ایک ماہ مکمل ہونے کی خوشی کے موقع پر جوڑے نے اپنے بچے کا نام 'وایو کپور آہوجا' رکھا ہے۔ سونم نے وایو کی پہلی تصویر بھی شیئر کی اور ساتھ میں ایک طویل انسٹاگرام پوسٹ سے اپنے بیٹے کے لیے یہ نام منتخب کرنے کی وجہ بھی بتائی۔Sonam Kapoor Son's Name
اس تصویر میں آنند اپنے بیٹے وایو کو گود میں لیے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ سونم آنکھیں جھکائیں آنند کے پاس کھڑی ہوئی ہیں۔ اس تصویر میں تینوں ایک رنگ کے لباس میں زیب تن نظر آرہے ہیں۔
سونم نے اپنے بیٹے کا نام کا مطلب بتاتے ہوئے لکھا ہے کہ ' اس نے ہماری زندگی میں نئے معنی پھونک دیے ہیں۔ یہ ہنومان اور بھیم کا وہ روپ ہے جس میں بے پناہ ہمت اور طاقت ہے۔ وہ تمام چیزیں جو مقدس ہیں، زندگی دینے والی ہے، ان سب سے ہم اپنے بیٹے وایو کپور آہوجا کے لیے دعا مانگتے ہیں'۔