حیدرآباد: سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال کے رشتے کے حوالے سے کئی خبریں آئی ہیں۔ اب اداکارہ سوناکشی نے طہیر اقبال کے ساتھ اپنے نئے گانے ' بلاک بسٹر' کا اعلان کیا ہے۔ اداکارہ نے فلم کا ٹیزر سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔ ٹیزر میں سوناکشی، ظہیر کے علاوہ پنجابی اداکار اور گلوکار ایمی ورک اور آسیس کور کے نام بھی نظر آ رہے ہیں۔ اس میوزک ویڈیو کی ہدایت کاری مسٹر اینڈ مس فلمز اور رنجو ورگیز نے کی ہے۔ اس نغمہ کو 23 ستمبر کو ریلیز کردیا جائے گا۔Blockbuster Teaser Out
اس ٹیزر کو شیئر کرتے ہوئے سوناکشی سنہا نے لکھا کہ 'بلاک بسٹر، جلد آرہا ہے... کیا آپ تیار ہیں؟'۔ حالانکہ اداکارہ نے میوزک ویڈیو کی کوئی جھلک نہیں شیئر کی ہے۔ واضح رہے کہ اس میوزک ویڈیو کے ذریعہ سوناکشی اور اقبال کی جوڑی پہلی بار اسکرین پر نظر آئے گی، جسے آسیس کور اور ایمی ورک نے اپنی آواز دی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل فلم ’فکرے‘ کے اداکار ورون شرما نے اپنی انسٹاسٹوری پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں سوناکشی سنہا اور ظہیر اقبال ایک دوسرے کے ساتھ خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ اس تصویر کو شیئر کرتے ہوئے ورون شرما نے لکھا، 'اوئے ہوئے اسے کہتے ہیں بلاک بسٹر جوڑی'۔