اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sonali Kulkarni Apologise: سونالی کلکرنی نے بھارتی خواتین پر کیے گئے تبصرہ پر معافی مانگی، سونا موہاپاترا کا ردعمل - Sonali Kulkarni women are lazy comment

گلوکارہ سونا موہا پاترا نے سونالی کلکرنی کے بھارتی خواتین پر کیے گئے اپنے تبصرہ پر معافی مانگنے پر ان کی تعریف کی ہے۔ سونالی کلکرنی نے ایک پریس کانفرنس میں بھارتی خواتین کو سست قرار دیا تھا۔

سونالی کلکرنی نے بھارتی خواتین پر کیے گئے تبصرہ پر معافی مانگی
سونالی کلکرنی نے بھارتی خواتین پر کیے گئے تبصرہ پر معافی مانگی

By

Published : Mar 20, 2023, 4:33 PM IST

اداکارہ سونالی کلکرنی نے حال ہی میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ'بھارتی خواتین سست ہوتی ہیں'۔ اداکارہ نے اپنے اس تبصرہ پر معافی مانگ لی ہے جس کے بعد گلوکارہ سونا موہا پاترا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔ پیر کے روز ٹویٹر پر سونا نے سونالی کی معافی نامہ کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک آرٹیکل ری ٹویٹ کیا۔ آرٹیکل کو شیئر کرتے ہوئے سونا نے ٹویٹ کیا کہ ' بہت سی خواتین سے اتفاق رکھتی ہوں جنہوں نے ان کے بیان کو پریشان کن اور غیر اخلاقی قرار دیا '۔Sonali Kulkarni Apologise

سونا اپنی ٹویٹ میں لکھتی ہیں کہ ' میں نے پرومیتا برڈولو کے ساتھ بات چیٹ کی اور بہت سی خواتین سے اتفاق رکھتی ہوں جنہوں نے ان کے بیان کو پریشان کن، تنگ نظر اور غیر اخلاقی پایا ہے۔ لیکن سونالی کلکرنی کو آواز بلند کرنے کے لیے کریڈٹ دوں گی جنہوں نے ہماری تکلیف کو سمجھا۔ جہاں تک میں جانتی ہوں کبھی کسی آدمی نے ایسا نہیں کیا۔ وہ مرد بھی نہیں جنہوں نے جان بوجھ کر چوٹ پہنچائی ہو، نقصان پہنچایا ہو۔

واضح رہے کہ ایک حالیہ تقریب میں سونالی کلکرنی نے کہا تھا کہ ' بھارت میں بہت سی خواتین صرف سست ہوتی ہیں۔ وہ ایک ایسا بوائے فرینڈ یا شوہر چاہتی ہیں، جس کے پاس بہت اچھی نوکری ہو، وہ گھر کا مالک ہو، اور باقدہ ان کے تنخواہ میں اضافہ ہونے کی امید ہو۔ ان سب کے درمیان خواتین اپنے لیے ایک موقف بنانا بھول جاتی ہیں۔ خواتین کو یہ نہیں معلوم کہ وہ کیا کرنا چاہتی ہیں'۔ سونالی کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا میں اداکار کی تنقی کی گئی اور ان سے معافی مانگنے کو کہا گیا۔ حالانکہ کئی مردوں نے سونالی کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے اسے صحیح بھی قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا پر ہوئی تنقید کے بعد اتوار کے روز سونالی نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک معافی نامہ شیئر کیا اور انہوں نے لکھا کہ 'مجھے جو فیڈ بیک مل رہا ہے اس سے میں بہت متاثر ہوں، میں آپ سب کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، خاص طور پر پوری پریس اور میرے ساتھ سمجھداری کے ساتھ جڑنے کے لیے میڈیا کا۔خود ایک عورت ہونے کے ناطے میرا مقصد دوسری خواتین کو تکلیف پہنچانا نہیں تھا۔ درحقیقت میں نے بار بار ہم سب کی حمایت کے لیے اپنے جذبات ظاہر کیے ہیں اور بتایا ہے کہ ایک عورت ہونا کیا ہوتا ہے۔ میں آپ سب کی مشکور ہوں کہ آپ نے تعریف کرنے اور تنقید کرنے کے لیے ذاتی طور پر مجھ سے رابطہ کیا۔ امید ہے کہ ہم مزید کھلے دل سے خیالات کا تبادلہ کر سکیں گے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'میں اپنی صلاحیت کے مطابق نہ صرف خواتین کے ساتھ بلکہ پوری انسانیت کے ساتھ سوچنے، ان کی حمایت کرنے اور گرمجوشی کا اشتراک کرنے کی کوشش کر رہی ہوں۔ یہ تب ہی مضبوط ہو گا جب ہم خواتین اپنی کمزوریوں اور عقلمندی کے ساتھ ایک بہترین انسان بن کر سامنے آئیں گے۔ اگر ہم رحم دل ہیں تب ہی ہم ایک صحتمند، خوشگوار جگہ بنانے کے قابل بنیں گے۔ جیسا کہ کہا ہے، اگر نادانستہ طور پر میری وجہ سے کوئی تکلیف ہوئی ہے تو میں دل کی گہرائیوں سے معذرت چاہتی ہوں۔ میں سرخیوں میں نہیں بنی رہنا چاہتی ہوں اور نہ ہی میں سنسنی خیز حالات کا مرکز بننا چاہتی ہوں۔ میں ایک مثبت انسان ہوں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ زندگی واقعی خوبصورت ہے۔ آپ کے صبر اور تعاون کا شکریہ۔ میں نے اس واقعے سے بہت کچھ سیکھا ہے'۔

مزید پڑھیں:Sona Mohapatra Criticises Salman and Farhan: ساجد خان کے خلاف آواز نہ اٹھانے پر سونا موہاپاترا نے سلمان خان اور فرحان اختر کی تنقید کی

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details