اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Taimur Ali Khan B'day سوہا علی خان نے عنایہ کی جانب سے تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ایک ویڈیو شیئر کی - سوہا علی خان نے تیمور کو سالگرہ مبارک دی

کرینہ کپور کے بڑے صاحبزادے تیمور علی خان منگل کو چھ برس کے ہوگئے ہیں۔اس خاص موقع پر ان کی خالہ کرشمہ کپور اور پھوپھی سوہا علی خان اور صبا علی خان نے انسٹاگرام پر انہیں سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے کئی ان دیکھی تصاویر اور ایک ویڈیو شیئر کی۔Taimur Ali Khan B'day

سوہا علی خان نے عنایہ کی جانب سے تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ایک ویڈیو شیئر کی
سوہا علی خان نے عنایہ کی جانب سے تیمور کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور ایک ویڈیو شیئر کی

By

Published : Dec 20, 2022, 4:21 PM IST

سوہا علی خان نے اپنے بھتیجے تیمور علی خان اور ان کی بیٹی عنایہ نومی کیمو کی ایک پرانی ویڈیو شیئر کی ہے۔ سوہا نے عنایہ کی جانب سے تیمور کو سالگرہ کی پیار بھری مبارکباد دیتے ہوئے ایک پیغام لکھا ہے۔ تیمور منگل کے روز چھ برس کے ہوئے ہیں جبکہ عنایہ آئندہ سال ستمبر میں چھ سال کی ہوجائیں گی۔Taimur Ali Khan B'day

انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سوہا نے عنایہ کی جانب سے تیمور کے لیے پیغام لکھا کہ ' ہم صرف چند ماہ کے فاصلے پر ہیں اور ایسے وقت بھی آئے ہیں جب گیند آپ کے پاس رہی ہے اور ایسے وقت بھی آئے جب میرا ہاتھ اوپر رہا ہو! مجھے امید ہے کہ زندگی کے اس سفر میں ہم ہمیشہ ایک دوسرے سے سیکھتے رہیں گے۔ سالگرہ مبارک ٹم بھائی، ڈھیر سارا پیار، اننی'۔

سوہا کی بہن صبا علی خان نے اس پوسٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'ماشاء اللہ'۔وہیں گلوکار شیبانی دانڈیکر نے بھی اس ویڈیو پر تبصرہ کیا ہے اور لکھا ہے کہ ' یہ اب تک کی سب سے پیاری چیز ہے'۔

وہیں سوہا نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے بھائی سیف علی خان کے ساتھ ایک ایسی تصویر بھی شیئر کی ہے جو پہلے کبھی کسی نے نہیں دیکھی تھی

سوہا علی خان انسٹاگرام اسٹوری

اس دوران تیمور کی بڑی پھوپھی صبا نے تیمور کی گیتار بجاتے ہوئے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔ ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'میرے چھوٹے استاد۔ سالگرہ مبارکب ہو ٹم ٹم ۔ آپ کی بہترین زندگی کی دعا کرتی ہوں۔۔ مجھے تم پر فخر ہے۔ تم رحم دل ہو اور ہنر مند ہو۔ ہمیشہ چمکتے رہو۔۔ تم ایک دن اچھے انسان بنو گے.... ماشاء اللہ'۔

صبا علی خان انسٹاگرام اسٹوری

انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز پر تیمور کے ساتھ کچھ اور تصویریں شیئر کیں اور لکھا کہ 'میری جان آپ کو سب سے خوبصورت دن، روشن سال اور بہت ساری قسمت اور بہترین زندگی کی خواہش کرتی ہوں'۔

وہیں تیمور کی خالہ کرشمہ کپو رنے بھی تیمور کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' ہماری جان ٹم ٹم کو سالگرہ مبارک ہو۔ اب بڑے ہوگئے ہو'۔

کرینہ اور سیف تیمور کی سالگرہ منانے کے لیے جہانگیر کے ساتھ لندن میں ہیں۔ صبا بھی لندن ہیں۔ ایک دن پہلے کرینہ نے ایک ریستوران میں کروسینٹ سے لطف اندوز ہونے والے تیمور کی تصویر شیئر کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details