کرناٹک: مس انڈیا کا تاج پہننے کے بعد پہلی بار اپنی شہر اُڈوپی پہنچنے والی سینی شیٹی نے کہا کہ 'وہ مس انڈیا بن کر خوش ہیں، لیکن ان کا ہدف مس ورلڈ بننا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'وہ مس ورلڈ کی تیاری کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ 'اگر مجھے اچھی کہانی اور اسکرپٹ ملے تو میں بالی ووڈ میں اداکاری کے لیے تیار ہوں۔' Miss India Sini Shetty visit hometown Udupi
مس انڈیا سینی شیٹی کا منگلور ہوائی اڈے پر پرجوش استقبال کیا گیا۔ اس دوران ان کے اہل خانہ کے علاوہ دیگر لوگ بھی موجود تھے۔ اپنے آبائی شہر اُڈوپی پہنچنے والے شیٹی نے میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'پہلے مجھے اپنا پوسٹ گریجویشن کی پڑھائی مکمل کرنی ہے، کیونکہ میں ایک طالبہ ہوں۔ ساتھ ہی مس انڈیا کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'مس انڈیا کا سفر بہت بڑا رہا ہے۔ اس نے مجھے زندگی میں امید اور اعتماد دیا ہے۔' my focus is on Miss World says Sini Shetty