مشہور پنجابی گلوکار سدھو موسے والا، جن کا گزشتہ سال قتل کردیا گیا تھا، کی موت کے بعد آج ان کا تیسرا گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔ گلوکار کی بے وقت موت کے بعد ان کے دو گانے 'وار' اور ' ایس وائی ایل' کو گزشتہ سال ریلیز کیا گیا تھا۔ یہ دونوں گانے موسے والا کے گانے کے منفرد انداز اور صلاحیت کو ظاہر کرتے ہئں۔ اب ان کی موت کے بعد یہ تیسرا گانا ' میرا نا' ہے جس کے ریلیز ہونے کا مداح بے صبری سے انتظار کر رہے تھے۔ اس گانے کو برطامیہ کے گریمی ایوارڈ یافتہ ریپر برنا بوائے کے ساتھ مل کر بنایا گیا ہے۔ یہ گانا آج 7 اپریل کو ریلیز کردیا گیا ہے۔Sidhu Moosewala New Song
نیا گانا 'میرا نا' سدھو موسے والا کے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ یہ یوٹیوب چینل پر بھی دستیاب ہے۔اگر گانے کی بات کریں تو اس گانے کو ریلیز کے صرف 11 منٹ میں 11 لاکھ افراد تک دیکھ چکے ہیں، گانے کی شروعات 'میرا نا میرا نا' سے ہوتی ہے۔ گانے میں گلوکار کی مقبولیت کو بیان کیا گیا ہے۔ اب شائقین اس گانے پر تبصرے کر رہے ہیں، کئی مداح گانا سن کر جذباتی ہو گئے ہیں۔