جیسلمیر: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے منگل کے روز راجستھان کے جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس میں اہل خانہ اور قریبی دوستوں کی موجودگی میں شادی کی۔ اپنی شادی کی تفصیلات کو خفیہ رکھنے کے بعد آخرکار سدھارتھ اور کیارا نے سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تصدیق کی اور شادی کی شاندار تقریب کی پہلی تصاویر شیئر کیں۔ جس کے بعد بالی ووڈ سے ان کے دوستوں نے جوڑے کو ڈھیر سارا پیار اور مبارکباد بھیجا ہے۔Sidharth Malhotra weds Kiara Advani
انسٹاگرام پر سدھارتھ اور کیارا نے اپنی شادی کی پہلی تصاویر شیئر کی ہیں، جس م یں وہ بے حد خوبصورت نظر آرہے ہیں۔ اپنی تصاویر کو پوسٹ کرتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ ' اب ہماری مستقل بکنگ ہوگئی ہے۔ ہم آگے کے سفر کے لیے آپ کی دعائیں اور پیار کے خواہشمند ہیں'،
نئے شادی شدہ جوڑے کی جانب سے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرنے کے فوراً بعد کئی ہندوستانی مشہور شخصیات نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارکباد دی۔
مشہور فلمساز کرن جوہر نے جوڑے کے نام ایک دلکش نوٹ لکھا اور کہا کہ' مجھے سدھارتھ سے ملے ہوئے ایک دہائی سے بھی زائد کا وقت ہوگیا ہے، وہ خاموش، مضبوط اور بے حد حساس نظر آیا۔۔۔میں کیارا سے کئی سال بعد ملا ہوں وہ بھی خاموش مضبوط اور اتنی ہی حساس ہے۔۔ پھر یہ دونوں ایک دوسرے سے ملے اور اسی لمحہ مجھے احساس ہوا کہ مضبوطی اور وقار کے یہ دو ستون کے اس بندھن کو کبھی توڑا نہیں جاسکتا اور یہ ایک ساتھ سب سے خوبصورت جادوئی محبت کی کہانی لکھ رہے ہیں۔۔۔انہیں دیکھنا ایک پریوں کی کہانی کی طرح ہے جن کی جڑیں روایت اور خاندان سے جڑی ہوئی ہیں۔ جب وہ محبت کے منڈپ میں ایک دوسرے کے ساتھ زندگی گزارنے کا وعدہ کر رہا تھے تب ان کے ارد گرد موجود ہر شخص نے خوشی محسوس کی۔۔ ایک جوش محسوس کیا۔۔میں ان دونوں کے لیے فخر اوار خوشی محسوس کرتا ہوں۔۔میں تم سے محبت کرتا ہوں سدھارتھ۔۔۔میں تم سے محبت کرتا ہوں کی۔۔آج کا دن ہمیشہ کے لیے تہمارا رہے'۔
عالیہ بھٹ نے بھی سدھارتھ اور کیارا کو ایک ساتھ نئے سفر کا آغاز کرنے پر مبارکباد دی۔ واضح رہے کہ سدھارتھ اور عالیہ نے ایک سال تک ڈیٹنگ کی تھی اور سال 2017 میں انہوں نے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔