حیدرآباد (تلنگانہ): کافی ود کرن 7 کے آئندہ ایپی سوڈ میں میزبان کرن جوہر، سدھارتھ ملہوترا سے کیارا اڈوانی کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں پوچھتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اتنا ہی نہیں کرن، سدھارتھ کو کیارا کے ساتھ شادی کرنے کے لیے کہتے ہوئے بھی نظر آرہے ہیں۔ کافی ود کرن کے نئے ایپی سوڈ کا پرومو ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں وکی کوشل اور سدھارتھ ملہوترا کے پنجابی انداز کی جھلک دیکھنے کو مل رہی ہے۔ Koffee With Karan 7
ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ جلد ہی ایک اور بالی ووڈ اسٹار شادی کرنے والا ہے۔ کافی ود کرن کے پچھلے سیزن میں وکی اور کترینہ بھلے ہی الگ الگ ایپی سوڈ میں نظر آئے تھے لیکن اسی شو میں ان کی محبت کی بیج بوئی گئی تھی۔ وکی اور کترینہ کے کامیاب رشتے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کرن اپنے شو میں آنے والے مہمانوں سے ان کی 'لو لائف' کے بارے میں بات کرنے پر زور دیتے ہیں کیونکہ انہیں لگتا ہے کہ یہ شو ان لوگوں کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا ہے جو شادی کی خواہش کرتے ہیں