اردو

urdu

ETV Bharat / entertainment

Sidharth And Kiara Break-Up: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے علیٰحدگی اختیار کی - سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی بریک اپ

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اپنے اپنے راستے جدا کر لیے ہیں۔ فلم شیرشاہ کی اس جوڑی کو مداحوں کی ایک بڑی تعداد ایک جوڑے کے طور پر خوب پسند کرتی ہے لیکن اب یہ خبریں آرہی ہیں کہ ' ان کی محبت کی کشتی اب ڈوب گئی ہے۔'Sidharth Malhotra and Kiara Advani Break-Up

سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے علیحدگی اختیار کی
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے علیحدگی اختیار کی

By

Published : Apr 23, 2022, 4:35 PM IST

فلم شہرشاہ میں اپنی کیمسٹری سے کروڑوں دل جیتنے والے بالی ووڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی اب علیحدہ ہوچکے ہیں۔ رپورٹس بتاتی ہیں کہ سالوں کی ڈیٹنگ کے بعد جوڑے نے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔ سدھارتھ اور کیارا نے کبھی بھی عوامی سطح پر ایک دوسرے کے ساتھ رشتے میں ہونے کی بات کا اعتراف نہیں کیا تھا۔ Sidharth and Kiara Break-Up

شیرشاہ کی ریلیز کے بعد سدھارتھ اور کیارا کی جوڑی کو مداحوں کی جانب سے خوب پیار ملا اور ایک بڑی تعداد دونوں کو شادی کے بندھن میں دیکھنے کی بھی خواہشمند ہے۔ ان دونوں کو کئی تقریب میں ایک ساتھ دیکھا گیا ہے اور گزشتہ کچھ برسوں میں ایک ساتھ چھٹیاں منانے جاتے رہے ہیں۔ اپنے رشتے کے حوالے سے کیار اور سدھارتھ نے ہمیشہ سے خاموشی اختیار کی ہے۔

کئی رپورٹس کے مطابق ان دونوں نے ایک دوسرے سے رشتہ ختم کردیا ہے۔ سدھارتھ اور کیارا کی علیحدگی کی وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ سدھارتھ اور کیارا کی علیحدگی کی خبریں ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب مداح ان کی شادی کے اعلان کے منتظر تھے۔

کیارا کی آئندہ پروجیکٹ کی بات کریں تو کیارا کی آئندہ فلم بھول بھولیا 2 ہے جس میں وہ کارتک آرین کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔ اس کے بعد وہ جگ جگ جیو اور رام چرن کے ساتھ ایک تیلگو فلم بھی کرنے والی ہیں۔ اس کے علاوہ سدھارتھ مشن مجنو اور یودھا میں نظر آنے والے ہیں۔اداکار روہت شیٹی کی او ٹی ٹی ڈیبیو سیریز انڈین پولیس فورس میں بھی نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Shilpa Shetty in Indian Police Force: روہت شیٹی کے انڈین پولیس فورس میں شلپا شیٹی بھی شامل

For All Latest Updates

TAGGED:

ABOUT THE AUTHOR

...view details