ممبئی: بالی ووڈ کے نئے شادی شدہ جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی جیسلمیر میں ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں، اب یہ جوڑا شادی کے بعد ممبئی میں اپنے فلمی برادری کے لیے دعوت کا انتظام کرنے والے ہیں۔ سوریہ گڑھ پیلس میں شاندار شادی اور دہلی میں اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنے کے بعد یہ جوڑا اپنے 'فلمی خاندان' کے لیے شادی کی شاندار استقبالیہ کا انعقاد کرنے والا ہے۔Sidharth-Kiara Mumbai Reception
سدھارتھ اور کیارا ممبئی میں اپنی شادی کے دوسرے استقبالیہ کے لیے ہفتہ کے روز ممبئی جائیں گے، جس میں بالی ووڈ کی مشہور شخصیات شرکت کرنے والے ہیں۔ اس جوڑے نے 9 فروری کو سدھارتھ کے خاندان کے لیے دہلی کے دی لیلا پیلس میں اپنے پہلے استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ دونوں کی دوسری استقبالیہ تقریب 12 فروری کو ممبئی کے سینٹ ریجس ہوٹل میں ہونے والی ہے۔ یہ تقریب رات کے 8:30 بجے شروع ہوگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ تقریب کا دعوت نامہ آن لائن لیک ہو گیا ہے۔ ایک ویبلائڈ نے اپنے سوشل میڈیا ہینڈل پر سدھارتھ اور کیارا کے ممبئی میں منعقد ہونے والے شادی کی استقبالیہ تقریب کا دعوت نامہ شیئر کیا ہے، جس کے بعد یہ تمام سوشل نیٹ ورکنگ سائٹس پر وائرل ہوگیا۔ کارڈ میں سدھارتھ اور کیارا کی شادی کی مسکراہٹ والی تصویر ہے۔ اس میں تقریب کی تاریخ، وقت اور مقام جیسے تفصیلات کا ذکر ہے۔