فلم شیر شاہ کے بعد اداکار سدھارتھ ملہوترا ایک بار پھر فلمساز روہت شیٹی کے پہلے او ٹی ٹی پروجیکٹ میں حب الوطنی کے جذبات کو دکھاتے ہوئے نظر آئیں گے۔ اس بار وہ بھارتی پولیس افسر کے کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ بدھ کو سدھارتھ نے انسٹاگرام پر سیریز کا پرومو شیئر کیا ہے۔ پرومو ویڈیو کے آغاز میں روہت شو کی شوٹنگ کی تیاری کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ اس کے کچھ سیکنڈ کے بعد روہت ایک پولیس وین میں جاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ Rohit Shetty's New Project
اس ویڈیو کلپ کے آخری میں سدھارتھ ملہوترا ایک پولیس یونیفارم میں انٹری کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ اس ویڈیو کے جاری ہونے کے چند منٹ بعد ہی سوشل میڈیا صارفین اس پروجیکٹ کی سرہانا کرتے ہوئے نظر آئے۔ مداحوں نے سدھارتھ اور روہت کی تعریف کی۔ ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا کہ ' یہ بہت اچھا لگ رہا ہے، اسے دیکھنے کا انتظار نہیں کرسکتا'۔ ایک اور سوشل میڈیا صارف نے تبصرہ کیا کہ ' سدھارتھ کی انٹری'۔ Sidharth Malhotra in Rohit Shetty's New Project
یہ افسانوی سیریز جو ایمیزون پرائم پر جاری کی جائے گی۔ اس کا مقصد ہے ' ملک بھر میں ہمارے پولیس افسران کی بے لوث خدمات، عزم اور ان کے حب الوطنی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔سیریز کے بارے میں روہت نے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ ' بھارتی پولیس افسر میرے لیے بہت خاص ہیں اور میں اس پر برسوں سے کام کر رہا ہوں۔ مجھے اس کہانی کے لیے ایمیزون پرائم ویڈیو کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے۔ کیونکہ یہ مجھے جغرافیائی اور لسانی روکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے اس کہانی کو دنیا بھر کے لوگوں کو دکھانے کا موقع فراہم کر رہا ہے'۔