حیدرآباد: بالی ووڈ کی مشہور جوڑی کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا اس وقت اٹلی کے ایملفی میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے ان دونوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے۔ کیارا نے اٹلی میں اپنی 31ویں سالگرہ اپنے شوہر کے ساتھ منائی۔ جوڑے کو آخری بار جمعرات کی رات دیر گئے ممبئی ہوائی اڈے پر دیکھا گیا تھا۔ اب اس جوڑے کی ایک نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں انہیں ایک بڑی ٹرولی بیگ پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔Sidharth and Kiara vacation video
انسٹاگرام پر ایک فین پیج کی جانب سے جوڑے کی چھٹیاں گزارنے کی ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔ سدھارتھ اور کیارا سورج کی تیز روشنی میں دو بڑے بھاری ٹرالی بیگ کو پکڑے نظر آرہے ہیں۔ انہیں اپنی ایک دوست کے ساتھ دیکھا گیا ۔ اس ویڈیو میں کیارا سفید ڈریس میں نظر آئیں جبکہ سدھارتھ پیلے رنگ کی شرٹ اور پینٹ میں نظر آئے۔