حیدرآباد: کارتک آریان اور کیارا اڈوانی کی جوڑی سے سجی فلم 'بھول بھولیا -2' کی اسکریننگ حال ہی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ٹی وی اور ہندی سنیما کے کئی ستارے پہنچے تھے۔ کیارا اڈوانی کے بوائے فرینڈ سدھارتھ ملہوترا نے بھی 'بھول بھولیا-2' کی اسکریننگ میں شرکت کی۔ اس دوران سدھارتھ-کیارا کے درمیان کچھ ایسا واقعہ پیش آیا، جو دیکھنے لائق ہے۔ اس ویڈیو کو دیکھنے کے بعد کیارا اور سدھارتھ کے رشتے کی حقیقت کے بارے میں معلوم ہوجائے گا۔ Sidharth and Kiara Advani Relationship
'بھول بھولیا-2' کی اسکریننگ سے جو ویڈیو سامنے آئی ہے اسے دیکھنے کے بعد سب کی الجھن دور ہو جائے گی۔ گزشتہ کئی دنوں سے یہ افواہیں گردش کر رہی تھی کہ سدھارتھ کیارا کا بریک اپ ہو گیا ہے اور دونوں کے درمیان کوئی بات چیت نہیں ہورہی ہے۔ لیکن اب ذرا اس ویڈیو کو دیکھیں...جسے دیکھنے کے بعد کچھ کہنے اور سننے کی ضرورت نہیں رہے گی اور ساتھ ہی وہ افواہوں سے بھی پردہ فاش ہوجائے گا جو اس جوڑے کی علیحدگی کے بارے میں تھی۔