جے پور: سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی رسومات شروع ہوگئی ہیں ۔ اتوار کو کیارا نے اپنے ہاتھوں پر سدھارتھ کے نام کی مہندی لگائی۔وہیں ان کے ہلدی کی تقریب 6 فروری کی صبح ہونے کی امید ہے۔ وہیں جیسا کہ پہلے خبریں تھی کہ سدھارتھ اور کیارا کی شادی 6 فروری کو ہوگی وہیں اب ان کی شادی کی تاریخ میں کچھ تبدیلی ہوئی ہے۔Sidharth Kiara Wedding Postpone
سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے کے بعد ان کے مداحوں کا جوش بہت بڑھ گیا ہے۔ خبر تھی کہ یہ جوڑا 6 فروری کو جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ لیکن اب سدھارتھ اور کیارا کی شادی 6 فروری کو نہیں ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کا یہ جوڑا 7 فروری کو جیسلمیر کے سوریا گڑھ پیلس ہوٹل میں شادی کے بندھن میں بندھ جائے گا۔ سدھارتھ اوار کیارا شادی کے بعد اسی دن ایک شاندار استقبالیہ کا اہتمام کریں گے۔
سدھارتھ اور کیارا کا شادی کا جوڑا:میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ اور کیارا نے اپنی شادی کے لباس کے لیے فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کا انتخاب کیا ہے۔ کیارا نے شادی کے لیے سفید اور سرخ رنگ کے لہنگے کا انتخاب کیا ہے۔ دوسری جانب سدھارتھ آف وائٹ شیروانی میں نظر آئیں گے۔