ممبئی:نئی شادی شدہ جوڑے سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی نے اتوار (12 فروری) کو ممبئی میں انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے اپنے دوستوں کے لیے شادی کی ایک شاندار استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا، جس میں بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ، نیتو کپور، کرینہ کپور خان، کرن جوہر کاجول، اجے دیوگن، رنویر سنگھ، ورون دھون، ودیا بالن سمیت بالی ووڈ کے کئی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ جہاں جوڑے کے ساتھ مہمانوں نے اپنے شاندار اسٹائل سے محفل لوٹ لی۔ اس دوران سدھارتھ اور کیارا اپنے پورے خاندان کے ساتھ پاپرازی کے لیے پوز دیتے ہوئے نظر آئے۔ وہیں اب سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے استقبالیہ تقریب کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں یہ جوڑا مہمانوں کے ساتھ خوب مزے کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔Siddharth- Kiara Wedding Reception
سدھارتھ اور کیارا کی شادی کے استقبالیہ کی ایک ویڈیو انسٹاگرام پر کافی وائرل ہو رہی ہے، جس میں سدھارتھ ملہوترا کی فلم 'بار بار دیکھو' کا گانا 'کالا چشمہ' سنائی دے رہا ہے۔ اس وائرل ویڈیو میں کئی مہمانوں کو سدھارتھ اور کیارا کے ساتھ ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔