ممبئی: بالی ووڈ کی اسپائی یونیورس میں مزید سیارے جوڑنے والے ہیں۔ فلم وار 2 میں جونئیر این ٹی آر کے ویلن کے طور پر شامل ہونے کے بعد فلم پٹھان اور ٹائیگر فرنچائز کے مداحوں کے لیے بہت بڑی خبر سامنے آئی ہے۔ فلم ٹائیگر ورسس پٹھان کی ہدایتکاری سدھارتھ آنند کریں گے جنہوں نے حال ہی میں پٹھان جیسی بلاک بسٹر فلم دی۔ یہ فلم بھارتی سنیما کے دو سب سے بڑے اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کو آمنے سامنے لے کر آنے والی ہے۔ Tiger Vs Pathaan
اس نئی خبر کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایک تجربہ کار تجارتی ذارئع نے بتایا کہ 'آدتیہ چوپڑا کو سدھارتھ آنند پر بے پناہ بھروسہ ہے کہ وہ ٹائیگر ورسس پٹھان کے ایکشن سین کو اتنا شاندار بنائیں گے جسے پہلے بھارتی سنیما میں نہیں دیکھا گیا ہوگا۔ سدھارتھ آنند کو اپنی آئندہ فلم کے لیے شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے دو اداکاروں کا ساتھ مل گیا ہے۔ واضح رہے کہ فلم کرن ارجن کے بعد یہ دونوں سپراسٹار کو کسی بڑی فلم میں کام کرتے ہوئے دیکھا جائے گا۔ وہیں سدھارتھ آنند کو فلم ٹائیگر ورسس پٹھان بنانے کے لیے وہ تمام تعاون فراہم کیے جائیں گے کیونکہ یہ بھارت کی سب سے مہنگی ترین فلم ہونے جارہی ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سدھارتھ کے مداح اس بات سے مایوس تھے کہ وہ وار 2 کی ہدایتکاری نہیں کر رہے ہیں۔ سال 2019 میں ان کی ہدایتکاری میں بنی فلم وار کے سیکوئل کی ذمہ داری آیان مکھرجی کو سونپی گئی ہے لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ پروڈیوسر آدتیہ چوپڑا نے فلم پٹھان کے بعد سدھارتھ کو بڑی ذمہ داری سونپ دی ہے۔